• 25 اپریل, 2024

ترجما ن اہلِ وفا

یہ خزانہ ہے جو ہے سارے کا سارا آپ کا
یہ جریدہ اور اس کا ہر شمارہ آپ کا

حضرتِ فضلِ عمر کے عزم و ہمت کا نشاں
حوصلے بڑھا رہا ہے ہر اشارہ آپ کا

اس میں ملفوظات و ارشادات کی ہے روشنی
جس سے روشن ہوگا قسمت کا ستارہ آپ کا

ہر ورق پہ ہیں رقم اس کے روایاتِ کہن
ہے یہ تہذیب و تمدّن کا ادارہ آپ کا

راہ سے بھٹکے ہوؤں کو راہ دکھلاتا رہا
بحرِ ظلمت میں ہے یہ روشن مینارہ آپ کا

آئینہ بن کے دکھایا آپ کے احوال کو
یہ کراتا آپ کو ہے خود نظارہ آپ کا

آپ کا اس کو تعاون ہر گھڑی مطلوب ہے
ہاں یہ پرچہ ہے جو ہے سب کا ہمارا آپ کا

اہل ’پیغامِ صلح‘ کو اس نے یہ بتلا دیا
قادیاں کے بِن نہیں ہوگا گزارا آپ کا

ترجماں اہلِ وفا کا یہ رہا ہر دور میں
اس نے ہر اک عہد میں قرضہ اُتارا آپ کا

’’ہے رضائے ذاتِ باری اب رضائے قادیان‘‘
ہے خدائے قادیاں ہی خود سہارا آپ کا

(صاحبزادی امۃ القدوس)

پچھلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ

اگلا پڑھیں

مالک یوم الدین کی حقیقت