• 20 اپریل, 2024

نماز قائم کرنے کا حکم

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں۔
’’ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں بے شمار جگہ نماز قائم کرنے کا حکم دیا ہے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کے شروع میں ہی ہدایت پانے والے اور حقیقی مومن کے لئے یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوۃ کے الفاظ استعمال فرمائے ہیں یعنی نمازوں کو قائم کرنے والے۔اگر ہم یُقِیْمُوْنَ الصَّلٰوۃ کے الفاظ کی لُغَات کے لحاظ سے کچھ وضاحت کریں تو اس کا مطلب یہ ہو گاکہ نماز کو باجماعت ادا کرنے والے ،نماز کو اس کی شرائط کے مطابق اور وقت پر ادا کرنے والے،ایک دوسرے کونماز کی تلقین کرنے والےتا کہ مساجدبارونق ہوں ، نمازوں کی خواہش اور محبت دلوں میں پیدا کرنے والے، نمازوں کی ادائیگی میں باقاعدگی اور پابندی کرنے والے،نماز کی حفاظت کرنے والے، اُسے گرنے سے بچانے والے ، اپنی توجہ نماز کی طرف رکھنے والے،نماز پڑھتے ہوئے بعض اوقات دوسرے خیالات کی طرف توجہ ہو جاتی ہے تو انسان پھر اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آتے ہوئے دعا کرتا ہے اور ان خیالات کو اس کو جھٹکنا چاہئے اور جھٹکتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی طرف متوجّہ ہوتا ہے تاکہ نماز کی حفاظت ہو۔‘‘

(اختتامی خطاب اجتماع انصار اللہ یوکے 2018ء)

پچھلا پڑھیں

ڈاکٹر عبدالرحمان صدیقی اور ان کے بیٹے ڈاکٹر عبدالمنان صدیقی کی خدمت خلق

اگلا پڑھیں

روزنامہ الفضل کا پرنٹ سے ڈیجیٹل میڈیا تک کا کامیاب سفر