• 25 اپریل, 2024

بخل اور ایمان ایک ہی دل میں جمع نہیں ہوسکتے

میں یقینا سمجھتا ہوں کہ بخل اور ایمان ایک ہی دل میں جمع نہیں ہوسکتے۔ ۔ ۔ ۔ اگر تم کوئی نیکی کا کام بجا لاؤ گے اور اس وقت کوئی خدمت کرو گے تو اپنی ایمانداری پر مہر لگا دو گے اور تمہاری عمر زیادہ ہوگی اور تمہارے مالوں میں برکت دی جائے گی۔ ۔ ۔ سواس وقت کی قدر کرواور اگر تم اس قدر خدمت بجا لاؤ کہ اپنی غیرمنقولہ جائیدادوں کو اس راہ میں بیچ دو پھر بھی ادب سے دورہوگا کہ تم خیال کرو کے ہم نے کوئی خدمت کی ہے تمہیں معلوم نہیں کہ اس وقت رحمت الہی اس دین کی تائید میں جوش میں ہے اور اس کے فرشتے دلوں پر نازل ہو رہے ہیں۔ ۔ ۔ پس میں بار بار کہتا ہوں کہ خدمت میں جان توڑ کر کوشش کرو مگر دل میں مت لاؤ کہ ہم نے کچھ کیا ہے اگر تم ایسا کرو گے ہلاک ہو جاؤ گے یہ تمام خیالات ادب سے دور ہیں اور جس قدر بے ادب جلد ترک ہلاک ہو جاتا ہے ایسا جلد کوئی ہلاک نہیں ہوتا۔

(مجموعہ اشتہارات جلد سوم صفحہ324 – 325 ایڈیشن 2019ء)

ہر ایک شخص جو اپنے تئیں بیعت شدوں میں داخل سمجھتا ہے اس کے لیے اب وقت ہے کہ اپنے مال سے بھی اس سلسلہ کی خدمت کرے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ہر ایک بیعت کنندہ کو بقدر وسعت مدد دینی چاہیے تاخدا تعالیٰ بھی انہیں مدد دے اگر بے ناغہ ماہ بماہ ان کی مدد پہنچتی رہے گو تھوڑی مدد ہو تو وہ اس مدد سے بہتر ہے جو مدت تک فراموشی اختیارکرکے پھر کسی وقت اپنے ہی خیال سے کی جاتی ہے ہرایک شخص کا صدق اس کی خدمت سے پہچانا جاتا ہے۔ عزیزو! یہ دین کے لیے اور دین کی اغراض کے لیے خدمت کا وقت ہے اس وقت کو غنیمت سمجھو کہ پھرکبھی ہاتھ نہیں آئے گا۔

(کشتی نوح، روحانی خزائن جلد19 صفحہ83)

پچھلا پڑھیں

شعراء (مرد حضرات) متوجہ ہوں

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14 جنوری 2022