• 25 اپریل, 2024

بیلجیم لجنہ عاملہ کی ممبرات کو بعض نصائح

موٴرخہ 6؍نومبر 2022ء کو بیلجیم کی مجلس عاملہ لجنہ اماءاللہ سے ورچوئل ملاقات ہوئی جس میں سيکرٹري نومبائعات نے ذکر کيا کہ وہ لجنات جنہوں نے حال ہي ميں احمديت کو قبول کيا ہے اور وہ غير پاکستاني ہيں وہ ان ميٹنگز ميں شامل نہيں ہوتيں جن کا اکثر حصہ اردو زبان ميں ہوتا ہے۔انہوں نے حضور انور ايدہ اللہ سے پوچھا کہ ان کو کس طرح ترغيب دلائي جا سکتي ہے کہ وہ ان پروگرامز ميں شامل ہوا کريں۔

حضور انور ايدہ اللہ نے فرمايا: ’’ايک جنرل ميٹنگ بھي ہوني چاہيے جيسا کہ ميں نے لجنہ کو بتايا ہے کہ ان کو ايسا پروگرام بنانا چاہيے جس ميں آدھا پروگرام اردو زبان ميں ہو اور بقيہ حصہ مقامي زبان ميں ہو يا اگر لجنہ کي ممبرات ميں سے آدھي سے زيادہ مقامي خواتين ہوں تو 70 فيصد مقامي زبان ميں ہو اور 30 فيصد اردو ميں ہو۔ اس کے علاوہ آپ کو نومبائعات کے ساتھ عليحدہ ميٹنگ بھي رکھني چاہيے تا کہ آپ ان کي تربيت کر سکيں۔‘‘

سيکرٹري نو مبائعات: حضور! جب بچي 12 سال کي ہوتي ہے تو عموماً يہ ديکھا جاتا ہے کہ جماعتي کاموں ميں ان کي دلچسپي کم ہو جاتي ہے۔

حضور انور ايدہ اللہ نے فرمايا: ’’اس ليے کم ہو جاتي ہے کہ ماؤں کي دلچسپي کم ہے۔ جيسا کہ ابھي بھي ميں يہ کہہ چکا ہوں کہ مائيں اپني بچيوں کو دوست بنائيں اور ان سے باتيں کيا کريں اسي طرح آپ لوگ بھي ايسے پروگرام بنائيں جو ان کي دلچسپي کے ہوں۔قرآن وحديث تو بے شک پڑھائيں ليکن ان سے پوچھيں کہ تم لوگ اجلاسات ميں آتے ہو،تم لوگ بتاؤ کہ تمہاري دلچسپي کے کون کون سے پروگرام ہيں جو ہم کريں تو تم لوگ دلچسپي لو گے اور آيا کرو گے۔ اسي ميں ديني پروگرام شامل کر کے يا بدل کر بناياجا سکتا ہے۔ ايک تو ماؤں کو بھي تيز کريں جيسا کہ ميں نے سيکرٹري تربيت کو کہا تھا۔ اگر مائيں اپنا صحيح رول ادا کر رہي ہيں تو لڑکياں پھر active رہيں گي۔ مائيں پوچھتي کوئي نہيں۔ ان کو اپنے گھروں سے ہي فراغت نہيں ملتي۔ بچيوں کو کوئي پوچھتا نہيں ہے سکول جاتي ہيں اور واپس آجاتي ہيں۔ وہ دنيا کے ماحول ميں پل رہي ہيں دنيا کے ماحول ميں پلنے سے تو کچھ نہيں ہو گا۔ آپ لوگوں کو زيادہ محنت کرني پڑے گي۔ لجنہ کو بھي اور ماؤں کو بھي۔‘‘

سوال: حضور! ميرا ايک سوال ہے کہ لجنات تحريک وقف عارضي ميں کس طرح شامل ہو سکتي ہيں؟

حضور انور ايدہ اللہ نے فرمايا: ’’جس طرح اپنے کاموں کے ليے باہر پھر سکتي ہيں۔اسي طرح وقف عارضي کر ليا کريں۔ اگر شہر سے باہر نہيں جانا تو اپنے شہر ميں ہي لٹريچر تقسيم کرتي رہيں۔ اپنے بيٹوں کو يا اپني بيٹيوں کو، کسي کو ساتھ لے گئے۔ پمفلٹ تقسيم کيا، بروشر تقسيم کيا، اسلام کے بارے ميں بتايا کہ ميں پردے ميں ہوں ليکن پردے کا مطلب کيا ہے؟ميں آزاد ہوں۔حالات کے مطابق کسي ايسي جگہ نہ چلي جائيں جہاں مار پڑنے لگ جائے۔ اسي طرح اپنے ذاتي رابطے رکھيں، اپنے تعلقات کو وسيع کريں،اپنے تعلقات کو بڑھائيں اوران کو تبليغ کريں۔ اسي طرح وقف عارضي ميں قرآن شريف پڑھانے اور تربيت کي باتيں بتا نے کے ليے اپنے آپ کو پيش کر سکتي ہيں۔ اپنے حلقہ ميں بتائيں کہ ميں دو ہفتے دے رہي ہوں۔ ميں قرآن شريف بھي پڑھا سکتي ہوں اور باقي تربيتي کام بھي کر سکتي ہوں۔ پھر صدر لجنہ اور جو بھي وقف عارضي کي انچارج ہيں وہ آپ کو بتا دے گي کہ کہاں جا کر کيا پڑھانا ہے۔ اب تو آن لائن بھي پڑھا يا جا سکتا ہے۔تو بہت سارے ذريعے ہيں کام کرنے کے۔ تبليغ کا بھي کام کيا جا سکتا ہے۔تربيت کا بھي کام کيا جا سکتا ہے وقف عارضي ميں۔ مرد جس طرح کرتے ہيں ويسے ہي عورتيں کريں۔ فرق کيا ہے مردوں اور عورتوں ميں؟ مردوں سے پوچھيں وہ کس طرح کرتے ہيں۔ جس طرح مرد کرتے ہيں ويسے ہي عورتيں کر ليا کريں۔ايک طرف تو کہتي ہيں کہ women right women right ہم عورتيں مردوں کے برابر ہيں۔ اگر عورتيں مردوں کے برابر ہيں تو پھر مردوں کے برابر کام بھي کريں۔ پھر ڈرتي کيوں ہيں۔‘‘

(الفضل آن لائن 8؍دسمبر2022ء)

پچھلا پڑھیں

ایڈیٹر کے نام خطوط

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14 جنوری 2023