• 20 اپریل, 2024

Covid-19 اپ ڈیٹ14۔مئی2020ء

روس میں متأثرین کورونا میں کمی/امریکہ کا چائنہ پر ایک مرتبہ پھر الزام /34.3 ملین لوگ غربت کی سطح سے نیچے ہوجائیں گے/جاپان میں امرجنسی کا نفاذ/فرانسیسی  دواسازکمپنی کا امریکہ کو ترجیح دینا/دبئی میں نئی قسم کے سینما گھر/ویکسین بغیر قیمت کے تقسیم ہونی چاہئیے /گھروں میں محصور ہونے سے ذہنی امراض بڑھنے لگے /فن لینڈ میں سکول کھول دئےگئے /آسٹریلیا میں 6.2  فی صد افراد بے روزگار/برطانیہ میں  نئی قسم کی ٹیسٹنگ کی تیاری /  لندن میں Cycle Lane کا آغاز/ برطانیہ میں   کورونا کے علاوہ علاج میں خاطرخواہ کمی /کرین آپریٹر کی خدمات/امریکی پائلٹ ہلاک

متاثرہ افراد : 43لاکھ70ہزار                          اموات: 2 لاکھ96ہزار

درجہ بندی ملک کل تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں میں
  متأثرین اموات متأثرین اموات
  سعودی عرب 44830 273 1905 9
  ہندوستان 74281 2415 3525 122
  برطانیہ 226467 32692 3403 627
  امریکہ 1340098 80695 18044 1061
  روس 242271 2212 10028 96

دنیا بھر سے اس وائرس سےRecoverہونے والوں کی تعداد15لاکھ63ہزار ہے۔ جن میں امریکہ میں سب سے زیادہ2 لاکھ43ہزار لوگ  شامل ہیں۔اس کے بعد جرمنی 1 لاکھ50 ہزار  اور سپین میں  1 لاکھ41ہزار ہے۔

(John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی تعداد میں81ہزارکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسی طرح  اموات میں 4ہزار3سوکا اضافہ  ہوا ہے۔

براعظموں میں  امریکہ  میں سب سے زیادہ متأثرین ہوچکے ہیں۔ باقی تفصیل کچھ یوں ہے۔

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 1,816,893
یورپ 1,780,316
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر ، لیبیا،شام ، فلسطین،ترکی وغیرہ) 291,444
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ،آسٹریلیاء ،فجی ، جاپان ، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 164,282
جنوب مشرقی ایشیا 112,813

https://covid19.who.int/

  • گزشتہ 2 ہفتوں  کے دوران روس میں شدت اختیار کرنے والے کورونا وائیریس کے پھیلاو میں اب کمی  دیکھنے میں آرہی ہے۔اور روزانہ کی تعداد اب 10 ہزار سے کم ہونا شروع ہوگئی ہے۔(الجزیرہ)
  • امریکی حکام نے چائنہ پر ایک مرتبہ پھر الزام عائد کیا ہے کہ کورونا کے خلاف    امریکی اقدامات کو Hack کرنے کی غرض سے چینی ہیکرز انتہائی سرگرم ہیں۔(الجزیرہ)
  • امریکی ماہرین صحت کے مطابق موجودہ عالمی وبا سے تقریباً 34.3 ملین لوگ غربت کی سطح سے نیچے آجائیں گے ، جن میں سب سے زیادہ تعداد افریقی ممالک کی ہے۔(الجزیرہ)
  • جاپان میں وائریس کی شدت کے باعث ملک کے اکثر علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔(الجزیرہ)
  • فرانسیسی  نژاد دوا ساز کمپنی  Sanofi نے  کورونا سے بچاؤ کیلئے کسی بھی ممکنہ دوائی کی تیاری کے بعد سب سے پہلے امریکہ کو بھیجنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد فرانسیسی حکام میں کافی تشویش پائی جاتی ہے۔ جبکہ دواساز کمپنی کا موقف ہے کہ امریکہ نے اس وائریس کے بارے میں تحقیق کیلئے کمپنی کی سب سے زیادہ مدد کی ہے اس لئے سب سے پہلے امریکہ کی ہی مدد کی جائے گی۔البتہ بعض ذرائع کے مطابق  اس کا کہنا تھا کہ دوا کی تیاری کے بعد تمام ممالک امریکہ اور فرانس سمیت ، سب کو ایک ساتھ ہی دئے جانے کا ارادہ ہے۔ (الجزیرہ) (بی بی سی)
  • دبئی میں موجودہ وبا کے باعث بند ہوجانے والے سینما گھروں  کے نتیجہ میں جہاں عوام  کیلئے سینما گھر بند ہیں ، وہیں اب بعض بڑے بڑے مالز نے پارکنگ میں سینما سکرین لگانے کا اہتمام شروع کردیا ہے۔ جہاں لوگ گاڑیوں میں بیٹھ کر اسکرین دیکھ سکیں گے۔(الجزیرہ)
  • یورپی یونین کا گمان ہے کہ رواں سال کہ اختتام تک کورونا کے خلاف ویکسین تیار ہوجائے گی۔ جس کیلئے کافی ممالک سرجوڑ کر کام بھی کر رہے ہیں۔جبکہ عالمی لیڈروں کا مطالبہ ہے کہ کورونا کے خلاف  کسی قسم کی بھی ویکسین تمام دنیا کو  بغیر قیمت کے میسر کرنی چاہئیے۔(الجزیرہ)
  • عالمی ادارہ صحت  کے ایک سروے کے مطابق  کورونا کے باعث گھروں میں محصور ہونے کے باعث اکثر لوگوں میں ذہنی بیماریاں ، دیوانہ پن وغیرہ جیسی کیفیات بڑھنے لگ گئی ہیں۔(الجزیرہ)
  • فن لینڈ میں   اساتذہ کے شدید تحفظات کے باوجود  ملک گیر سکول کھول دئے گئے ہیں۔ البتہ سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کیلئے کافی سختی دیکھنے میں آرہی ہے۔ (الجزیرہ)
  • عالمی ادارہ صحت نے اس  خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ ویکسین بننے کے بعد بھی اس وائریس سے مکمل جان چھڑوانا شائد ممکن نہ ہوسکے گا(بی بی سی)
  • موجود وبا سے آسٹریلیا میں 6.2 فی صد افراد بے روزگار ہوئے ہیں۔ وزیراعظم  موریسن کا کہنا ہے کہ یہ تعداد   پریشان کن تو ہے مگر حیران کن نہیں۔(سی این این)
  • برطانو ی حکومت زیادہ سے زیادہ ٹیسٹنگ کا ارادہ رکھتی ہے، حال ہی میں سویٹزرلینڈ سے لئے گئے طریقۂ کار کے مطابق  ٹیسٹ سے  یہ بھی جانا جاسکے گا کہ آیا کسی کو کبھی کورونا ہوا بھی تھا ؟ یہ ٹیسٹ جسم میں موجود Anti Bodies کو پرکھ کر بتاتا ہے۔ جبکہ موجودہ مستعمل ٹیسٹوں میں صرف یہ جانا جاتا ہے کہ کیا اس وقت مجھے کورونا ہے یا نہیں۔(بی بی سی)
  • امریکی پائلٹ ، انڈونیشیا میں کورونا کے خلاف حفاظتی سامان کی ترسیل کے دوران جہاز تباہ ہوجانے سے جاں بحق۔(سی این این)
  • لندن کی مشہور شاہراہوں پر Cycle Lane کھول دی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق ایسا کرنے سے سڑکوں پر ٹریفک کا غیر معمولی رش کم ہوجائے گا(بی بی سی)
  • کورونا  کے باعث برطانیہ میں  ہسپتالوں میں ہونے والے معمول کے علاج معالجہ اور ایمرجنسی ٹریٹمنٹ میں  50 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ پہلے 2.1  ملین لوگ ماہانہ بنیاد پر کسی نہ کسی عارضہ کی وجہ سے ہسپتال آتے تھے اب یہ تعداد  تقریباً 9 لاکھ  ہوگئی ہے۔(بی بی سی)
  • بیلجئم میں  ایک کرین  آپریٹر نے موجود حالات میں لوگوں کو ان کے رشتہ داروں سے ملوانے کیلئے کرین کا استعمال شروع کیا ہے۔ کافی مہینوں سے ایک دوسرے کو نہ دیکھنے والے رشتہ داروں کو ملوانے کا  سبب بن رہا ہے۔یہ سروس خاص طور پر اولڈ ہاؤس  میں اوپر کی منزلوں پر رہنے والوں کو دی جارہی ہے۔ ایسا ہی پرتگال میں بھی کیا جارہا ہے۔(بی بی سی)

https://www.clickondetroit.com/news/2020/05/14/uplifting-idea-cranes-reunite-families-in-corona-crisis/

ابوحمدانؔ

پچھلا پڑھیں

سگریٹ نوشی اور نفسیاتی دباؤ

اگلا پڑھیں

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر28 ، 14 ۔مئی 2020ء