• 25 اپریل, 2024

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر28 ، 14 ۔مئی 2020ء

  • وبا سے متاثر ہونے والا آخری ملک
  • کورونا کی وجہ سے اظہار نفرت
  • وائرس کے ساتھ رہنا سیکھنا پڑے گا
  • ماسک تقسیم کرنے پر گرفتار

افریقہ میں کورونا وائرس  کی  موجودہ  صورت  حال

 کل مریض تندرست ہونے والے  اموات
72,545 25,275 2493

کیسز کی تعداد کے لحاظ سے پہلے پانچ ممالک

  ملک                        متاثرین
1 جنوبی افریقہ 12074
2 مصر 10431
3 مراکش 6512
4 الجیریا 6253
5 گھانا 5408

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں  2948  مریضوں  اور     91اموات    کا اضافہ ۔

ٹرکوں کے  ساتھ آگے بڑھتا ہوا وائرس

مشرقی افریقہ کی ٹرکنگ راہداری کے ساتھ ساتھ متعلقہ ممالک میں وبا کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ کینیا ۔ تنزانیہ۔یوگنڈا۔ روانڈا ۔برونڈی ۔ زیمبیا۔ وغیرہ ممالک  اس مسئلہ کی زد میں ہیں ۔ ڈارائیورز کے ٹسٹس کے اور دیگر کئی پابندیوں کے باوجود وائرس کے پھیلاؤ کو روکا نہیں جا سکا۔( theeastafrican.co.)

غیرمعمولی اموات

نائجیریا کی ریاست  Yobe     کے حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ پانچ ہفتوں میں 471 افراد کی موت ہوچکی ہے ، اور یہ معمول کی بیماریوں سے ہونے والی ہلاکتوں کی نسبت ایک غیر معمولی تعداد ہے۔یہ واضح نہیں ہے کہ آیایہ اموات کورونا وائرس سے منسلک ہیں۔   ( بی بی سی )

کرفیو اوقات میں کمی

تیونس نے دوسری بار اپنے رات کے کرفیو اوقات میں کمی کی ہے۔ وبا پر قابو پانے کے لئے   ایک ماہ قبل 12 گھنٹے  کا  کرفیولگایا  گیا تھا ۔ بدھ کی رات سے صرف چھ گھنٹوں تک محدود کر دیا گیاہے ۔( بی بی سی )

سب سے زیادہ متاثر ملک

جنوبی افریقہ کے صدر  Cyril Ramaphosa    نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں لاک ڈاؤون قدرے نرم کردیا جائے گا۔ مزید کاروبار اور دکانوں کو چلانے کی اجازت ہوگی اور ورزش پر کم پابندیاں عائد ہوں گی۔ افریقہ میں  ساؤتھ افریقہ سب سے زیادہ  متاثر ہونے والا ملک ہے جس میں 12،000 تصدیق شدہ کیسز اور 219 اموات ہیں۔(بی بی سی )

کورونا کی وجہ سے اظہار نفرت

گھانا میں ایک خاتون کا کورونا  ٹسٹ پازیٹو آنے پر انہیں قرنطینہ میں لے جایا گیا۔اس خبر کے پھیلنے پر محلے کے بچوں نے ا س کی بیٹی کو پتھر مارے اور کہا کہ گھر میں رہو ۔حالانکہ اس بچی کا ٹسٹ پازیٹو نہیں تھا ۔ اہل محلہ دیکھتے رہے لیکن کسی نے منع نہیں کیا ۔ بچی کو جان بچانے کے لئے بھاگنا پڑا۔ ( بی بی سی )

ماسک تقسیم کرنے پر گرفتار

کیمرون کے دارالحکومت میں چہرے کے ماسک اور ہینڈ سینیائٹرز تقسیم کرنے کے الزام میں کیمرون کی حزب اختلاف کی پارٹی کے چھ ارکان کو گرفتار کیا گیا ہے۔حزب اختلاف کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ گرفتاریوں  کی وجہ سیاسی مخالفت ہے ۔لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ منگل کو گرفتار ہونے والے افراد "غیر قانونی مہم” میں شامل تھے۔۔( بی بی سی )

34 ملین افراد شدید غربت کا شکار  ہو جائیں گے

قوام متحدہ نے کی خبردار کیا ہے کہ وبا کے بعد  معاشی بدحالی کا شدید دور آنے ولا ہے  جس سے 34 .3ملین لوگ متاثر ہو جائیں گے ۔(بی بی سی )

اقوام متحدہ  نے  کہا ہے کہ کورونا وائرس وبا اس سال عالمی معیشت کو 3.2 فیصد سکیڑ دےگی ۔ جس سے زیادہ تر  افراد  افریقہ  میں شدید غربت کا شکار ہو جائیں گے(الجزیرہ)

اریٹرین آزادی پسند جنگجو ہلاک

سابق اریٹرین سفارت کار اور آزادی پسند جنگجو   Afwerki Abraha کورونا وائرس وائرس سے متاثر ہو کر  برطانیہ میں انتقال کر گئے ہیں۔

وبا سے متاثر ہونے والا آخری ملک

لیسوتھو  Lesotho  نے کورونا وائرس کے اپنے پہلے کیس کی تصدیق کردی ہے۔ یہ وائرس ریکارڈ کرنے والا افریقہ کا آخری ملک بن گیا ہے۔پہاڑی  سلسلوں پر مشتمل یہ سلطنت مکمل طور پر جنوبی افریقہ سے گھری ہوئی ہے ۔( الجزیرہ)

اس وقت افریقہ کے سارے چون ممالک اس وبا کی زد میں ہیں ۔

مساجد کھول دی گئیں

نائیجر نے کورونا وائرس  کی وجہ سے لگائی گئی   پابندیوں میں مزید نرمی کردی ہے ۔ جس سے بدھ سے مساجد اور گرجا گھروں کو دوبارہ سے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے عبادت گاہیں قریب دو ماہ سے بند تھیں۔(بی بی سی)

ویکسین اعداد شمار  چوری کرنے کا الزام

امریکی حکام نے  کہا ہے کہ  چینی ہیکرز  کورونا وائرس علاج اور ویکسین سے متعلق اعداد و شمار کو چرانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ اور اس وبائی امراض کے بارے میں بیجنگ اور  واشنگٹن کی جنگ میں ایندھن ڈال رہے ہیں۔( الجزیرہ)

وائرس کے ساتھ رہنا سیکھنا پڑے گا

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے خبردار کیا ہے کہ ممکن ہے کہ نول کورونا وائرس کبھی بھی دور نہ ہو ۔ دنیا بھر کی آبادی کو اس کے ساتھ رہنا سیکھنا پڑے گا۔( الجزیرہ)

سکول بند جبکہ بورڈ کے امتحان ہو ں گے

مراکش کے  وزیرتعلیم نے اعلان کیا ہے کہ  اسکول ستمبر تک بند رہیں گے۔ تاہم جبکہ بورڈ کے  امتحانات برقرار ہیں اور جولائی تا ستمبر میں ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ امتحانات صرف اسکولوں کی بندش سے قبل کلاس میں پڑھے گئے نصاب سے متعلق ہوں گے۔مراکش افریقہ کا تیسرا متاثرہ ملک ہے جہاں 6،466 کیسز  کی نشاندہی ہوئی ہے اور 188 اموات ہوئیں۔(RFI

ائیرپورٹس کھول دئے

 جنوبی سوڈان نے ائیرپورٹس کھول دئے ہیں ۔جنوبی سوڈان نے  کورونا وائرس  پھیلنے پر قابو پانے کے لئے تمام ہوائی اڈے  اور بارڈر کراسنگ 24 مارچ کو  بند کردیئے تھے۔(theeastafrican)

 (چوہدری نعیم احمد باجوہ)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ14۔مئی2020ء

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ