• 25 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 14 جون 2020ء

اٹلی نے مراکش سے کاشتکار منگوا لئے/Botswanaمیں لاک ڈاؤن/گھانا میں متأثرین میں اضافہ/اتھوپیا میں تعداد 3 ہزار سے تجاوز کرگئی/زیمبیا میں متأثرین کی تعداد  1321 ہوگئی /سوڈان  کے ہوائی اڈے 2 ماہ کیلئے بند/سپین کے بارڈر کھل گئے/اُمان میں کمیٹی تشکیل/آسٹریا نے آسان اقساط پر قرضوں کا اعلان کردیا/دہلی میں بستروں کا فقدان/امریکی صدر پر اعتراضات/ایران میں 100  مزید اموات /امریکہ  کورونا کی دوسری لہر کیلئے تیار نہیں/برطانیہ میں 2 میٹر کے فاصلہ کی پابندی/ڈھاکہ سے آنے والی پرواز روک دی گئی/یمن اور فلپائن کے کونسلیٹ بند/رگبی میچ ملتوی/جنوبی کوریا میں مزید کیسز/ جنوبی افریقہ میں  کورونا  ٹیسٹ کے نتیجہ میں 12 روز لگنے لگے

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :78لاکھ20ہزار                       اموات: 4لاکھ30ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے زیر علاقہ)

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 3,711,768
یورپ 2,398,779
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 758,551
جنوب مشرقی ایشیا 455,439
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 197,864
افریقہ 167,566

تفصیل ممالک بلحاظ  اموات

ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
  امریکہ 2032524 114466 22133 709
  برطانیہ 294379 41662 1425 181
  برازیل 828810 41828 25892 909
  ہندوستان 320922 9195 11929 311
  روس 528964 6948 8835 119
  ترکی 176677 4792 1459 14
  پاکستان 139230 2632 6825 81
  انڈونیشیا 37420 2091 1014 43
افریقہ

کل متأثرین: 2لاکھ 34 ہزار

اموات: 6 ہزار2سو

(africanews)

  کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
  مصر 42980 1484 1677 62
  جنوبی افریقہ 65736 1423 3809 69
  الجیریا 10810 760 112 9
  نائجیریا 14554 387 681 5

دنیا بھر سے اس وائرس سےRecoverہونے والوں کی تعداد37لاکھ 29ہزار ہے۔ جن میں امریکہ میں سب سے زیادہ5لاکھ57ہزار لوگ  شامل ہیں۔اس کے بعدبرازیل  میں4 لاکھ60ہزار ہے۔جبکہ  میں روس  2 لاکھ80ہزار ہے۔ (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی  تعدادمیں تشویشناک 1لاکھ 42ہزارکااضافہ ہوا۔اسی طرح  اموات میں5ہزارکااضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • دنیا بھر میں جہاں کورونا کے باعث روزگار ختم ہورہے ہیں، وہیں اٹلی نے  ملک گیر کاشتکاری اور فصلو ں کی دیکھ بھال کیلئے افریقی ملک مراکش سے تقریبا  248 کام کرنے والے باشندے  اجرت پر اپنے ملک منگوا لئے ہیں ۔ جو کاشکاری میں مدد کریں گے۔(افریقن نیوز)
  • Botswana کے شہر میں حکومت نے  لاک ڈاؤن لگانے کا عندیہ دے دیا ہے۔ جس کی بڑی وجہ ملک بھر میں  کورونا   کے مریضوں میں خاطر خواہ کمی کا تناسب گر جانا ہے۔(افریقن نیوز)
  • گھانا میں کورونا مریضوں کی تعداد میں بدستور اضافہ
  • ایتھوپیا  میں اب تک متأثرین کورونا کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔(الجیزیرہ)
  • زیمبیا میں کورونا متأثرین کی تعداد 1321 ہوگئی ہے۔
  • سوڈان نے اپنے ہوائی اڈے مزید 2 ماہ کیلئے  بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
  • سپین نے دیگر یورپی ممالک کیلئے اپنے تمام بارڈر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔(الجزیرہ)
  • امان  کے سلطان نے  ملک میں کورونا سے ہونے والے  نقصان  کا تخمینہ لگانے کیلئے  کمیٹی تشکیل دینے کا علان کیا ہے۔(الجزیرہ)
  • آسٹریا نے کورونا سے متاثرہ افراد کیلئے   آسان اقساط پر قرضوں کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔(الجزیرہ)
  • دہلی میں کورونا متأثرین کی تعداد میں خاص اضافہ کے بعد  اب حکام کو اس بات کا ڈر کہیں  ہسپتالوں کے بستر نہ ختم ہوجائیں۔(الجزیرہ)
  • امریکی صدر ٹرمپ کی صدارتی انتخاب کی مہم پر لوگوں نے کثرت سے اعتراض شروع کردئے ہیں۔لوگوں کے مطابق  وبا کے ان حالات میں یہ سب  کرنا انتہائی پر خطر ہے۔(الجزیرہ)
  • ایران میں کورونا  سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 100 کا اضافہ ہوچکا ہے۔(الجزیرہ)
  • بعض امریکی    حکام کا کہنا ہے کہ  صدر ٹرمپ  کورونا کی دوسری لہر کے لئے قطعا تیار نہیں (الجزیرہ)
  • برطانوی حکومت نے عوام کیلئے اب   2 میٹر یعنی 6 فٹ کا فاصلہ رکھنے کے فیصلہ پر غور کرنے کا ارادہ کیا ہے۔( الجزیرہ)
  • چین نے ڈھاکہ سے آنے والی پرواز کو کورونا مریضوں کی تشخیص پر روک دیا ۔( الجزیرہ)
  • یمن اور  فلپائن  نے متحدہ عرب امارات کیلئے اپنے کونسلیٹ بند کردئے ہیں۔(الجزیرہ)
  • آسٹریلیا میں کورونا کے پیش نظر رگبی کا میچ ملتوی کردیا گیا۔(الجزیرہ)
  • El Salvador کے صدر نے کہا ہے کہ ملک میں لاک ڈاؤن  جون سے نرم کردیا جائے گا(الجزیرہ)
  • جنوبی کوریا میں مزید کیسز کا انکشاف۔ زیادہ تر کیسز کا تعلق  چرچوں اور دیگر پبلک مقامات  سے ہے۔(الجزیرہ)
  • جنوبی افریقہ میں  کورونا ٹیسٹنگ کٹ سے موصول ہونے والے نتائج میں  اب  12دن کا وقت لگ رہا ہے جو  درحقیقت کٹس اور سٹاف کی کمی کے باعث  ہے۔(الجزیرہ)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 13 جون 2020ء

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ