• 24 اپریل, 2024

نماز جنازه حاضر و غائب

مکرم منیر احمد جاوید ،پرائیویٹ سیکرٹری صاحب اطلاع دیتے ہیں کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 22 جون2021ء کو 12 بجے صبح اسلام آباد (ٹلفورڈ) میں اپنے دفتر کے باہر تشریف لا کر مکرمہ عائشہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم محمد علی صاحب (اسلام آباد یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور 30 مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

نمازِ جنازہ حاضر

مکرمہ عائشہ بیگم صاحبہ
28 مئی 2021ء کو 95 سال کی عمر میں بقضائے الہی وفات پا گئیں۔ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعونَ۔ آپ مکرم عزیز احمد صاحب (کارکن مرزا شریف احمد فاؤنڈیشن۔ اسلام آباد ۔ یوکے) کی والدہ تھیں. صوم و صلوٰۃ کی پابند، نیک، ہمدرد، مہمان نواز اور ایک مخلص باوفا بزرگ خاتون تھیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔

نمازِ جنازہ غائب

1۔ مکرم محمد انور چیمہ صاحب ابن مکرم عطاء محمد صاحب (آف کھیوے والی۔ وزیرآباد۔ حال ربوہ)
30 نومبر2020ء کو وفات پا گئے۔ 2002ء میں ریٹائرمنٹ کے بعد زندگی وقف کی اور حضورانور کی منظوری سے طاہر ہومیوپیتھک کلینک اور دارالصناء میں کئی سال خدمت کی توفیق پائی۔ آپ مکرم حافظ باسل احمد چیمہ صاحب (مربی سلسلہ۔استاد جامعہ احمدیہ ربوہ) کے والد تھے .

2۔ عزیزم نابغ احمد (کینیڈا)
نومبر2020ء میں وفات پاگئے۔ ہیومینٹی فرسٹ اور خدام الاحمدیہ میں رضاکارانہ خدمت کی توفیق پائی۔

3۔ مکرم منظور احمد صاحب ابن مکرم رشید احمد صاحب (دار الصدر غربی قمر ربوہ)
یکم دسمبر 2020ء کو وفات پا گئے۔ مرحوم نے تقریبا 20 سال مسجد قمر میں خادم مسجد کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔ مرحوم موصی تھے۔

4۔ مکرم ملک محمد یوسف صاحب ابن مکرم ملک احمد صاحب (دار الرحمت وسطی ربوہ)
2 دسمبر2020ء کو بقضائے الہی وفات پا گئے۔ مرحوم موصی تھے۔ فضل عمر ہسپتال میں 28 سال بطور ڈرائیور ملازمت کرتے رہے۔

5۔ مکرمہ نذیر بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم چوہدری محمد ابراہیم صاحب مرحوم (سڈنی۔ آسٹریلیا)
3 دسمبر 2020ء کو وفات پا گئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔

6۔ مکرمہ رشیدہ رانا صاحبه اہلیہ مکرم محمد انور رانا صاحب (جلنگھم ۔ یوکے)
5 دسمبر 2020ء کو وفات پا گئیں۔ مکرم خلیفہ فلاح الدین صاحب کی کزن اور مکرم سلیم الدین صاحب (نائب سیکرٹری خارجہ یو کے) کی ساس تھیں۔

7۔ مکرم مہر منیر اختر کملانہ صاحب ایڈووکیٹ (بستی وریام ضلع جھنگ ۔ حال یو کے)
6 دسمبر2020ء کو وفات پا گئے۔ مرحوم موصی تھے۔

8۔ مکرم چودھری بشیر احمد صاحب ابن مکرم چودھری رحمت علی صاحب (بہاولپور۔ حال یوکے)
10دسمبر 2020ء کو وفات پا گئے۔ بہاولپور میں مقامی جماعت کے صدر کے طور پر خدمت کی توفیق پائی۔ مرحوم موصی تھے۔

9۔ مکرم حمید احمد صاحب ابن مکرم غلام محمد صاحب (نصیرآباد رحمان ربوہ)
13دسمبر 2020ء کو وفات پا گئے۔ مکرم حافظ عبدالمجید طاہر صاحب مربی سلسلہ نظارت دعوت الی اللہ کے والد تھے۔

10۔ مکرم قاضی محمد اجمل صاحب ابن مکرم قاضی محمد اسلم صاحب مرحوم (جرمنی)
17دسمبر 2020ء کو وفات پا گئے۔ جماعت اسلام آباد میں مختلف عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی۔

11۔ مکرم عبدالسمیع قریشی صاحب ابن مکرم قریشی عبدالغنی صاحب (ایسٹ ہیم ۔ یو کے)
18دسمبر 2020ء کو وفات پا گئے۔ مرحوم موصی تھے۔ مکرم صفدر حسین عباسی صاحب (کارکن رقیم پریس ۔ یو کے) کے ماموں تھے۔

12۔ مکرم میاں عبدالحئی صاحب (کینیڈا)
20دسمبر 2020ء کو وفات پا گئے مرحوم موصی تھے۔

13۔ مکرم قریشی محمد الیاس احمد صاحب ابن مکرم قریشی عباس علی خان صاحب (ناظم آباد کراچی)
24دسمبر 2020ء کو وفات پا گئے۔ سیکریٹری امور عامہ ضلع کراچی کے علاوہ متفرق عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی۔

14۔ مکرمہ نرملا بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم عبدالسلام صاحب مرحوم (قادیان)
26دسمبر 2020ء کو وفات پا گئیں۔ مرحومہ موصیہ تھی۔

15۔ مکرم محمد سیف خان صاحب (صدر جماعت سمورو سابق امیر ضلع فتح پور۔ صوبہ یوپی۔ انڈیا)
29 دسمبر2020ء کو وفات پا گئے۔ آپ مکرم محمد نسیم خان صاحب وکیل التبشیر وایڈ منسٹریٹر نور ہسپتال کے والد تھے۔ مرحوم موصی تھے۔

16۔ مکرم محمد انور شاہد صاحب معلم سلسلہ ابن مکرم محمد شفیع صاحب (کوٹلی آزاد کشمیر)
30 دسمبر 2020ء کو وفات پا گئے۔ مرحوم موصی تھے۔

17۔ مکرمہ عطیہ ظفر صاحبہ (قادیان)
یکم فروری 2021ء کو وفات پا گئیں۔ مرحومہ مکرم طاہر احمد صاحب سلیجہ (مربی سلسلہ) اور مکرم تبریز احمد صاحب سلیجہ (مربی سلسلہ و استاد جامعہ احمدیہ ۔ قادیان) کی والدہ تھیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔

18۔ مکرمہ رشیدہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم مولوی محمد جمیل صاحب (واقف زندگی۔ ربوہ)
9مارچ 2021ء کو وفات پا گئیں ۔ آپ مکرم وحید احمد صاحب کارکن الفضل انٹرنیشنل لندن کی خالہ اور خوش دامن تھیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔

19۔ مکرمہ طاہرہ ملک صاحبہ اہلیہ مکرم ملک منور احمد صاحب مرحوم (گوجرانوالہ)
13 اپریل 2021ء کووفات پا گئیں۔ گوجرانوالہ میں مقامی سطح پر صدر لجنہ کے علاوہ مختلف عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی۔

20۔ مکرمہ صغریٰ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم عبدالرزاق صاحب شہید (امیر ضلع نواب شاہ)
28 اپریل 2021ء کو وفات پا گئیں ۔ آپ مکرم بہزاد احمد چودھری صاحب (مربی سلسلہ۔ نیشنل شعبہ تربیت ورشتہ ناطہ جرمنی) کی نانی تھیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔

21۔ مکرم سردار احمد صاحب ابن مکرم سعید احمد صاحب (واقف زندگی ۔ معلم سلسلہ جماعت صالح نگر ضلع آگرہ)
یکم مئی 2021ء کو وفات پا گئے ۔ آپ کا عرصہ خدمت 20 سال پر محیط ہے ۔ مرحوم موصی تھے۔

22۔ مکرم ملک عبد الرشید صاحب (جرمنی)
3 مئی 2021ء کو وفات پا گئے کراچی اور جرمنی میں مختلف عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی ۔ مرحوم موصی تھے ۔

23۔ مکرمہ امتہ الرشید صاحبہ اہلیہ مکرم شیخ مشہود احمد صاحب (نیروبی سابق صدر مجلس انصاراللہ نیشنل سیکریٹری امور عامہ کینیا)
7 مئی 2021ء کو وفات پا گئیں۔ نیشنل عاملہ لجنہ اماءاللہ کینیا میں خدمت کی توفیق پائی۔ مرحومہ مکرم شیخ شاہد احمد صاحب (صدر جماعت کیمبرج ۔ یوکے) اور مکرم سمیر احمد شیخ صاحب (نائب امیر جماعت کینیا) کی والدہ تھیں۔

24۔ مکرم شمس الحق خان صاحب معلم سلسلہ (پنشز۔ جماعت احمد یہ کیرنگ صوبہ اڈیشہ۔ انڈیا)
12 مئی 2021ء کو وفات پا گئے۔ صوبہ اڈیشہ اور صوبہ بہار کی جماعتوں میں تعلیم و تربیت اور تبلیغ کا فریضہ نہایت خوش اسلوبی سے سر انجام دیتے رہے ۔ علمی ذوق رکھنے والے خادم سلسلہ تھے۔ آپ نے اپنے پانچوں بیٹوں کو وقف کیا جو بطور مبلغین بھارت کے مختلف صوبوں میں خدمت کی توفیق پا رہے ہیں ایک بیٹے مکرم قمر الحق خان صاحب نائب پرنسپل جامعہ احمدیہ قادیان ہیں۔ مرحوم موصی تھے۔

25۔ مکرم عبدالحمید شاہد صاحب (سابق کارکن گیسٹ ہاؤس صدر انجمن احمدیہ ۔ ربوہ)
12مئی 2021ء میں وفات پاگئے۔ آپ نے لمبا عرصہ گیسٹ ہاؤس میں خدمت کی توفیق پائی۔

26۔ مکرمہ اشرفی بیگم صاحبہ (قادیان)
14 مئی 2021ء کو وفات پا گئیں۔ 70 کی دہائی میں آگرہ کے علاقے سے آکر قادیان میں رہائش اختیار کی۔

27۔ مکرمہ سکینہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم عبدالرحیم خان صاحب (ربوہ ۔ حال کینیڈا)
16 مئی 2021ء کو وفات پا گئیں ۔ آپ کے دو نسبتیی بھائیوں مکرم ڈاکٹر عبدالقدیر خان صاحب اور مکرم ڈاکٹر عبدالقدوس خان صاحب کو سندھ میں شہید کر دیا گیا تھا۔

28۔ مکرمہ ارشاد بیگم صاحبہ (لاہور)
24 مئی 2021ء کو وفات پا گئیں۔ مرحومہ موصیہ تھیں۔ جماعت کے مختلف عہدوں پر خدمت کی توفیق پائی ۔ آپ کے سب سے بڑے بیٹے واقف زندگی ہیں اور جامعہ احمدیہ ربوہ میں خدمت کی توفیق پا رہے ہیں۔

29 ۔ مکرم داؤد احمد بھٹی صاحبِ (جرمنی)
13 مئی 2021ء کو وفات پا گئے ۔ پچھلے پانچ سال سے بیت السبوح کے کچن میں وقف عارضی کر کے خدمت کی توفیق پا رہے تھے۔

30۔ مکرم داؤد احمد باجوہ صاحب (بیلجیم)
27 مئی 2021ء کوبقضائے الہی وفات پا گئے۔ گزشتہ تقریباً 25 سال سے جماعت کے مختلف شعبہ جات میں خدمت کی توفیق پائی۔ انتہائی نیک، تہجدگزار، پنجوقتہ نمازوں کے پابند، سادہ مزاج اور خاموش طبع انسان تھے۔ مالی قربانی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ مرحوم موصی تھے۔

اللہ تعالی تمام مرحومین سے مغفرت کا سلوک فرمائے اور انہیں اپنے پیاروں کے قرب میں جگہ دے۔ اللہ تعالی ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان کی خوبیوں کو زندہ رکھنے کی توفیق دے۔ آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 12 جون 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14 جون 2021