• 25 اپریل, 2024

چھوٹی مگر سبق آموز بات

آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے روز خطبہ میں صحابہؓ سے مخاطب ہو کر فرمایا کہ سنو! تمہارے اموال، تمہارے خون اور تمہاری آبروئیں اسی طرح قابل احترام اور مستحق حفاظت ہیں اور ان کی ہتک تمہارے لئے حرام ہے جس طرح یہ دن (عرفہ)، یہ شہر (مکہ) اور یہ مہینہ (ذی الحجہ) تمہارے لیے قابل احترام اور لائق ادب ہے اور جس کی ہتک تم پر حرام ہے۔ اور پھرفرمایا یہ کہ میں نے اللہ کا پیغام تم تک پہنچا دیا ہے اور اس پیغام کو حاضرین، غائبین کو پہنچا دیں نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یادرکھو میرے بعد کافر نہ بن جانا کہ ایک دوسرے کی گردنیں مارتے پھرو اور خونریزی کا ارتکاب کرنے لگو۔

(حدیقۃالصالحین از حضرت ملک سیف الرحمٰن صفحہ333)

آج مبلغ اعظمؐ کے اس پیغام کو اپنی زندگیوں میں لاگو کر کے خود بھی پر امن شخصیت بننا ہے اور غیروں تک بھی اس پیغام کو پہنچانے کی ضرورت ہے۔ تااسلامی دنیاومعاشرہ دوسروں کے لئے امن وسلامتی کا پیغام بن جائیں۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 جولائی 2021

اگلا پڑھیں

سانحہ ارتحال