• 20 اپریل, 2024

آج کی دعا

رَبِّ احْفَظْنِیْ فَاِنَّ الْقَوْمَ یَتَّخِذُوْنَنِیْ سُخْرَۃً

(تذکرہ:صفحہ۔578)

ترجمہ: اے میرے رب!میری حفاظت کر !کیونکہ قوم نے تو مجھے ہنسی اور تمسخر کی جگہ ٹھہرا لیا۔

یہ حضرت مسیحِ موعودؑ کی دشمنوں کے ظلم سے حفاظت میں رہنے کی دعا ہے جو کہ آپ کو 22نومبر 1906ء کو الہام ہوئی۔ آپؑ فرماتے ہیں:
’’لوگ اس نعمت سے بے خبر ہیں کہ صدقات،دعاوخیرات سے ردِ بلا ہوتا ہے۔ اگر یہ بات نہ ہوتی تو انسان زندہ ہی مرجاتا۔‘‘

(ملفوظات جلد3 صفحہ201)

ہمارے پیارے امام سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز مسلسل جماعت کو اپنے جائزے لینے،عملی حالت کی اصلاح عبادات، دعاؤں اور صدقات وخیرات کی طرف توجہ دلا رہے ہیں۔

آپ فرماتے ہیں:
’’مجھے یاد ہے خلافتِ رابعہ میں جب مَیں ربوہ میں تھا تو خلیفۂ رابعؒ نے مجھے ناظرِ اعلیٰ مقرر کر دیا تھا۔ پاکستان کے حالات کے متعلق اُس وقت دعا کی، حالانکہ اُس وقت حالات آجکل کے حالات کے عُشر عشیر بھی نہیں تھے، کوئی نسبت بھی نہیں تھی تو خواب میں مجھے یہ آواز آئی کہ اگر سو فیصد پاکستانی احمدی خالص ہو کر اللہ تعالیٰ کے آگے جُھک جائیں تو ان حالات کا خاتمہ چند راتوں کی دعاؤں سے ہو سکتا ہے۔‘‘

(خطبہ جمعہ 7؍ اکتوبر 2011ء)

آپ فرماتے ہیں:
پہلے بھی کچھ عرصہ ہوا، مَیں جماعت کو اس طرف توجہ دلا چکا ہوں کہ اپنے عملوں کو خدا تعالیٰ کی رضا کے مطابق ڈھالتے ہوئے اجتماعی رنگ میں اس کے آگے جھک جائیں تو تھوڑے عرصہ میں ان شاء اللہ تعالیٰ انقلاب آ سکتا ہے۔

(خطبہ جمعہ 15؍ مارچ 2013ء)

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 نومبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14 نومبر 2020