• 25 اپریل, 2024

’’جو صحیح ہے وہ کریں‘‘

’’فَضْل‘‘ ض پر جزم کے ساتھ ایک عربی لفظ ہے۔ جس کے معنی اللہ کی طرف سے عنایات کے ہیں۔ جیسے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ ذَالِکَ فَضْلُ اللّٰہِ یُوْتِیْہٖ مَنْ یَّشاءُ۔ اس ناطے سے روزنامہ الفَضْل لندن ہے نہ کہ الفَضَل۔ ہمارے ایشیائی ماحول میں ہم اِسے ضَ پر زبر کے ساتھ الفَضَل بولتے ہیں اور یہ غلط العام ہوگیا ہے۔

لندن سے اخبار جاری ہونے سے قبل خاکسار نے حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ سے رہنمائی کی درخواست کی تو آپ نے تحریر فرمایا۔
’’جو صحیح ہے وہ کریں‘‘

لہٰذا قارئین سے درخواست ہے کہ اب سے روزنامہ الفَضْل کو ض silent رکھ کر ادا کریں۔اللہ تعالیٰ حقیقی معنوں میں اِسے مخلوق خدا کے لئے فضل خداوندی بنائے۔

(ایڈیٹر)

پچھلا پڑھیں

اگر خدا کی رؤیت چاہتے ہو تو صبح اور عصر کی نماز کی خوب پابندی کرو

اگلا پڑھیں

’’دیکھو میرے دوستو! اخبار شائع ہوگیا‘‘