• 24 اپریل, 2024

ایڈیٹر کے نام خط

میرے لئے ’’الفضل آن لائن‘‘ کی اہمیت!

مکرمہ صفیہ بشیر سامی۔ لندن سے لکھتی ہیں:
آپ کا یہ میسیج کہ ’’ایک خوشخبری اور ہماری ذمہ داری‘‘ اور ساتھ میں یہ بتانا کہ ہمارے ’’الفضل آن لائن‘‘ کو جاری ہوئے ماشاء اللّٰہ تین سال ہونے کو ہیں۔ یقین ہی نہیں ہوا کہ کیسے تین سال اتنی جلدی بیت گئے۔ کل کی بات لگتی ہے جب میں نے اپنی بہن امۃ الباری ناصر صاحبہ سے درخواست کی تھی کہ مجھے ایڈیٹر صاحب سے رابطہ کروا دیں تاکہ میں کسی نیکی کے کام میں حصہ لے سکوں۔

آپ کو بہت بہت مبارک ہو جس محنت، پیار و محبت اور لگن سے دن اور رات آپ نے اس اخبار کے لئے جد و جہد کی ہے اور آ ج ماشاءاللّٰہ اس اخبار سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد پانچ لاکھ (ہاف ملین) کو عبور کر چکی ہے۔ اس میں ہمارے حضور کی دعائیں، آپ کی دن اور رات کی لگن اور آپ کے ساتھ آپ کی پوری ٹیم کا تعاون یہ سب مبارک باد کے مستحق ہیں۔ اللہ کرے کہ ایسے ہی اس کو محنت اور پیار کرنے والے قاری ملتے رہیں اور اللہ کی مدد اور آپ کی ٹیم کا تعاون آپ کے ساتھ رہے اور یہ اخبار مزید عروج حاصل کر تا رہے۔ آمین

جہاں تک میرا تعلق ہے۔ الحمد للّٰہ میرے لئے تو یہ اخبار اور آپ ایک اسکول کی حیثیت رکھتے ہیں۔ چونکہ میں نے جتنا بھی اِن تین سالوں میں سیکھا ہے میں تین سال پہلے والی زندگی میں نہیں سیکھ پائی۔ آپ نے مجھ سے کام لیا تھوڑا یا زیادہ آپ نے میری غلطیوں پر ہمیشہ میری رہنمائی فر مائی۔ اچھا لکھا تو بھی آپ سے اور بہت سارے لوگوں سے مجھے شاباش ملی جس سے میرا حوصلہ بڑھا۔ اور میرا قلم کچھ نا کچھ میرا ساتھ دیتا رہا اور آپ نے اُس کو قابل اشاعت سمجھا اور اپنے الفضل میں جگہ دی۔ جزاکم اللّٰہ احسن الجزاء

غرض یہ اخبار الفضل آن لائن میری زندگی کا حصّہ ہے۔ جو ہر روز مجھے سورج نکلنے سے پہلے مل جاتا ہے اور مجھ سے یہ ڈاک کئی شہروں میں منتقل ہو جاتی ہے۔ اس طرح میرے لئے ایک چھوٹا سانیکی کا راستہ بن جاتا ہے جس سے مجھے بہتوں کی دعائیں مل جاتی ہیں۔ الحمد للّٰہ

اللہ کرے یہ ہمارا اخبار ’’الفضل آن لائن‘‘ اسی طرح دن دُگنی اور رات چگنی ترقی کرتا رہے۔ اسی طرح لوگ اس کو محبت اور پیار دیتے رہیں اور یہ علم کی شمع روشن اور چمکتی رہے۔ لوگوں کو فائدہ ملتا رہے۔ آمین

الحمد للّٰہ! میرے لئے یہ ایک سعادت ہے کہ میں تقریباً تین سال سے اس معروف و مقبول ترین اخبار ’’الفضل آن لائن‘‘ کا حصّہ ہوں۔ دعا کرتی ہوں یہ سعادت مجھے میری زندگی کی آخری سانس تک ملتی رہے۔ آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 13 دسمبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی