• 24 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 15 جون 2020ء

فرانس  نے کورونا پر قابو پالیا/امریکی صدر  پر تنقید/چین میں مزید 67 کیسز/چین افریقہ کو امداد دے گا/برطانیہ کو مزید احتیاط کرنی ہوگی/لاطینی امریکہ انتہائی خطرہ کی زد میں/ترکی میں مزید کیسز کے بعد فکرمندی /مصر میں کورونا کی شدت کے باوجود فلائٹ آپریشن بحال/پاکستان کی صرتحال تشویشناک/سعودی عرب میں  کورونا کی بڑی تعداد /کینیا میں تدفین کے نئے احکامات جاری/گھانا میں ماسک کی پابندی لازمی/مراکش کا دیگر افریقی ممالک کیلئے  امداد کا اعلان/

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :79لاکھ35ہزار                       اموات: 4لاکھ34ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے  ماتحت علاقے)

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 3781538
یورپ 2398779
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 778200
جنوب مشرقی ایشیا 471392
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 198995
افریقہ 175503

تفصیل ممالک بلحاظ  اموات

ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
  امریکہ 2057838 115112 25314 646
  برطانیہ 294379 41662 1425 181
  برازیل 850514 42720 21704 892
  ہندوستان 332424 9520 11502 325
  روس 528964 6948 8835 119
  ترکی 176677 4792 1459 14
  پاکستان 144478 2729 5248 97
  انڈونیشیا 38277 2134 857 43
افریقہ

کل متأثرین: 2لاکھ 43 ہزار

اموات: 6 ہزار5سو

ریکور ہونے والے : 1 لاکھ 10 ہزار

(africanews)

  کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
  مصر 44598 1575 1618 91
  جنوبی افریقہ 70038 1480 4302 57
  الجیریا 10919 167 109 7
  نائجیریا 16085 420 904 21

دنیا بھر  میں 24 گھنٹوں میں  اب تک اس وائرس سے Recover ہونے والوں کی تعداد 60 ہزار سے زائد جبکہ کل تعداد 37لاکھ 90ہزار ہے۔ جن میں امریکہ میں سب سے زیادہ5لاکھ62ہزار لوگ  شامل ہیں۔اس کے بعدبرازیل  میں4 لاکھ69ہزار ہے۔ جبکہ میں روس 2 لاکھ84ہزار ہے۔

 (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی  تعدادمیں تشویشناک 1لاکھ38ہزارکااضافہ ہوا۔اسی طرح  اموات میں 4ہزارکااضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • فرانس نے کورونا پر مکمل قابو پالینے کا علان کردیا ہے جس کے بعد پیرس سمیت تمام علاقوں کو گرین ایریا  declare کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد اب کیفے اور تمام ریستوران وغیرہ مکمل طور پر کھل سکیں گے۔(الجزیرہ)
  • امریکی صدر ٹرمپ کا 20 جون کو  الیکشن کی بابت ریلی میں شرکت کا فیصلہ جس پر ان کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور موجودہ وبائی حالات میں ایک انتہائی غلط فیصلہ تصور کیا جارہا ہے۔(الجزیرہ)
  • چین میں گزشتہ دنوں 66 نئے کیسز کا انکشاف ہوا ہے ، جن میں 57 میں علامات بھی ظاہر ہوئی ہیں جبکہ باقی 9 میں کسی قسم کی علامت نہیں پائی گئی( asymptomatic  )۔ واضح رہے کہ 13 اپریل کے بعد چین میں کورونا  کی یہ تعداد سب سے زیادہ بتائی جارہی ہے۔(الجزیرہ)
  • چین نے افریقی ممالک کی بڑی امداد کا اعلان کردیا، جس کے مطابق چین  افریقی متأثرہ ممالک کو تقریباً 30 ملین Testing Kits  اور  10 ہزار کے قریبVentilators  فراہم کرے گا۔ یہ اعلان افریقہ میں کورونا کے باعث بگڑنے والی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔(الجزیرہ)
  • عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر نے برطانوی اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ میں اب مزید کسی قسم کی بھی  پابندی میں نرمی کرنے سے پہلے کورونا مریضوں کی مکمل tracing کا نظام فعال کرنا ہوگا ۔(الجزیرہ)
  • لاطینی امریکہ جو کہ پہلے ہی کورونا کے باعث انتہائی  متأثر ہوا ہے ، اب موسمی تبدیلی اور  فلو اور  انفلوئنزہ کی شکایات کی وجہ سے معاملہ مزید پیچیدگی کی طرف جانے لگا ہے۔ مزید برآن    بھوک اور بے روزگاری کے خلاف بھی عوام آئے روز احتجاج کرتی نظر آرہی ہے۔(الجزیرہ)
  • ترکی میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کورونا مریضوں میں ایک دفعہ پھر شدید اضافہ ہونے لگا۔اور گزشتہ روز نئے کیسزکی تعداد 1562 تک جا پہنچی ہے۔ جس پر  وزیر صحت نے اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی  سب سے بڑی وجہ ’’سب اچھا ہوگا‘‘  والی سوچ ہے۔(الجزیرہ)
  • مصر میں کورونا کی شدت کے باوجود مارچ سے جاری لاک ڈاؤن میں اب نرمی برتنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد جولائی سے انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال ہوجائے گا۔ ابتداء میں غیر ملکی ٹورسٹ  کو تین ساحلی  صوبوں تک محدود رکھنے کی تجویز زیر غور ہے۔(الجزیرہ)
  • پاکستان کے وزیر  اسد عمر کے مطابق کورونا  کی وجہ سے ملک گیر متأثرین میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں ہے  ، خدشہ ہے کہ  یہ تعداد جون کے آخر تک دوگنی جبکہ  مہینہ بعد تقریبا 1.2 ملین کے قریب جاپہنچے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ہاں  اگر حکومتی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کو نظر انداز کیا جاتا رہا تو خدشہ ہے کہ یہ تعداد جون کے آخر تک 3 لاکھ تجاوز کرجائے گی۔(الجزیرہ)
  • سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اب تک کی سب سے بڑی تعداد متأثرین کورونا کی سامنے آئی ہے جو کہ 4233 ہے۔ جس کے بعد کل تعداد 127500 ہے اور اموات 970 ہوچکی ہیں۔(الجزیرہ)
  • کینیا میں کورونا سے متأثرہ افراد میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ البتہ حال ہی میں حکومت کی طرف سے میت دفنانے کی  نئی ہدیات جاری کی گئی ہیں کے مطابق اب صرف فیملی کے افراد 48 گھنٹوں کے اندر اندر میت کو دفنا سکیں گے۔(افریقن نیوز)
  • Kenyan Muscician کی وفات پر حکومت کی طرف سے فوری تدفین کے احکامات پر عوام کا شدید رد عمل۔ حکومتی ہدایت کے مطابق کورونا زدہ مریض کی لاش کو 48 گھنٹوں کے اندر اندر محض 5 افراد  کو دفنانے کی اجازت ہوگی۔ البتہ ان ہدایات میں اب فیملی ممبرز کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔(افریقن نیوز)
  • گھانا میں اب آہستہ آہستہ پابندیوں میں نرمی کے بعد سکول اور دیگر  دفاتر کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے البتہ حفاظتی اقدامات خاص طور پر ماسک وغیرہ پہننا لازم ہے۔(افریقن نیوز)
  • مراکش نے دیگر ساتھ افریقی ممالک کیلئے ماسک بھجوانے کا اعلان کیا ہے ۔ جس کے مطابق  مراکش تقریباً 15 متأثرہ ممالک  کو  8 ملین ماسک تقسیم کرے گا۔ اس کے علاوہ  حفاظتی لباس ، میڈیکل کوٹس، اور دیگر حفاظتی اشیاء بھی شامل ہیں۔  جن ممالک کو یہ امداد دی جائے گی ان میں بورکینا فاسو، کیمرون، کوموروس،کانگو،گیانا، ملاوی ، موریطانیہ،نائجر،کانگو رپبلک،سینیگال ، تنزانیہ ،چاڈ اور زیمبیا  شامل ہیں۔(الجزیرہ)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

کورونا وائرس سے پیدا شدہ دنیا کے ہنگامی حالات میں جماعت ہائے احمدیہ عالمگیر کی جانب سے بے لوث خدمتِ خلق کے نظارے

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 جون 2020