• 20 اپریل, 2024

ایڈیٹر کے نام خطوط

ہمیں الفضل اخبار بہت پیارا ہے

• مکرمہ طاہرہ زرتشت ناز۔ ناروے (حال امریکہ) سے لکھتی ہیں:
اللہ ہمیں بھی اس کے خدمت گزاروں کی فہرست میں شامل کر لے۔ پیارے آقا کو بھی دعا کے لئے لکھا ہے۔

• مکرمہ صدف علیم صدیقی۔ کینیڈا سے لکھتی ہیں:
موٴرخہ 3؍دسمبر 2022ء کی اشاعت میں اداریہ بعنوان ’’ریاکاری ایک شرک خفی‘‘ پڑھا۔ ہمیشہ کی طرح بہت عمدہ موضوع پر اعلیٰ درجےکی تحریر ہے۔بے شک ریاکاری ایک شرک خفی ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اسی ضمن میں فرماتے ہیں کہ

؎ابتدا سے گوشۂ خلوت رہا مجھ کو پسند
شہرتوں سے مجھ کو نفرت تھی ہر اک عظمت سے عار

دکھاوا، نام و نمود، شہرت کی طلب اچھے سے اچھے عمل کا اجر بھی ضائع کر دیتے ہیں۔ بہت اچھی مثالیں دی ہیں آپ نے اب لوگ حج اور عمرے پر بھی جاتے ہیں تو موبائل فون سے ویڈیوز اور تصاویر بنانے کی طرف توجہ رہتی ہے۔ ذاتی زندگی میں بھی دکھاوے کا پہلو زیادہ نمایاں رہتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس شرک خفی سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ہر کام کو اس کے اصل مقصد کے ساتھ سوچ سمجھ کر کرنے کی توفیق دے۔ ہم ہر کام محض خدا تعالیٰ کی رضا کے لیے کرنے والے ہوں۔ آمین ثم آمین

• مکرمہ امۃ الودود۔ یو کے سے لکھتی ہیں:
جب ہم چھوٹے تھے تو ڈاکیا الفضل اخبار گھر میں پھینک کر جاتا تو ہم بہن بھائی بھاگ کر اٹھانے کے لئے جاتے۔ ہر ایک کی کوشش ہوتی کہ وہ پہلےاخبار لے کر آئے۔ ہمارا نعرہ ہوتا تھا ’’الفضل آ گیا ہے۔ اللہ کا فضل آگیا ہے‘‘ جو پہلے اٹھا لیتا وہ اس دن کا Winner بن کر خوب قبضہ جماتا اور پڑھ پڑھ کر اس کے صفحے release کرتا۔ جس کو دوسرے بہت ممنونیت کے ساتھ اٹھاتے جاتے۔

ماشاءاللّٰہ! آپ بہت اہم خدمت سر انجام دے رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و عافیت کے ساتھ توفیق دیتا رہے۔ آمین۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14 دسمبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی