• 25 اپریل, 2024

نظم صد سالہ جوبلي لجنہ اماءاللہ

اللہ کي لونڈياں ہيں تو آقا کي ہم غلام
عہدِ وفا نبھائيں گي کر ديں گي جاں نثار

زندہ خدا ہے ساتھ، خلافت کي چھاؤں بھي
اے گردش زمانہ! ذرا ہو جا ہوشيار

پردہ نشيں ہيں ہم ولے ہيں حوصلے بلند
دنيائے لہو ولعب ميں اپنا نہيں شمار

سو سال سے ہر گام ترقي پذير ہے
شکرِ خدا ہے شکرِ خلافت ہے باربار

گودوں ميں اپني پالے ہيں ہم نے اسد سدا
گر وقت آگيا تو وہ کر ديں گے جاں نثار

ہم احمدي بنات ہيں اللہ کي لونڈياں
مرشد ہمارا ہادي جو کرتا ہے ہم سے پيار

جو آپ چاہتے ہيں وہ کر کے دکھائيں گي
کر ديں گي اپنے عہدوں کو پورا ہزار بار

تاريخ ڈھونڈتي ہے وہ پھر سے نشانياں
اے لجنہ! آپ کو ہي وہ لاني ہے پھر بہار

نازاں ہو جس پہ آج بھي اور کل بھي ہو فدا
ہم زندگي کريں گي سدا ايسي اختيار

(فرحت ضياء راٹھور)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14 دسمبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی