• 18 اپریل, 2024

فقہی کارنر

ریل کا سفر ہمارے فائدہ کے لئے ہے

ریل کے ذکر پر (حضرت مسیح موعودؑ نے) فرمایا:
اس زمانہ میں خدا نے ہماری جماعت کو فائدہ پہنچایا ہے کہ سفر کا بہت آرام ہے ورنہ کہاں سے کہاں ٹھوکریں کھاتا ہوا انسان ایک دوسرے مقام پر پہنچتا تھا۔ مدراس جہاں سیٹھ عبد الرحمٰن صاحب ہیں اگر کوئی جاتا تو گرمیوں میں روانہ ہوتا اور سردیوں میں پہنچتا تھا۔ اس زمانہ کی نسبت خدا تعالیٰ نے خبر دی ہے وَاِذَا النُّفُوْسُ زُوِّ جَتْ (التکویر: 8) کہ جب ایک اقلیم کے لوگ دوسرے اقلیم والوں کے ساتھ ملیں گے۔

(البدر 6؍فروری 1903ء صفحہ21)

(مرسلہ: داؤد احمد عابد۔ استاد جامعہ احمدیہ برطانیہ)

پچھلا پڑھیں

خلاصہ خطبہ جمعہ فرمودہ 13؍جنوری 2023ء

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 جنوری 2023