• 19 اپریل, 2024

یہ وہ بلا ہے جو آسمان سے آتی ہے

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔
’’اے غافلو! یہ ہنسی اورٹھٹھے کا وقت نہیں ہے یہ وہ بلا ہے جو آسمان سے آتی ہے اور صرف آسمان کے خدا کے حکم سے دور ہوتی ہے۔ اگرچہ ہمارے گورنمنٹ عليہ بہت کوشش کر رہی ہے اور مناسب تدبیروں سے یہ کوشش ہے۔ مگر صرف زمینی کوشش کافی نہیں۔ ایک پاک ہستی موجود ہے جس کا نام خدا ہے۔ یہ بلا اسی کے ارادے سے ملک میں پھیلی ہے۔ کوئی نہیں بیان کرسکتا کہ یہ کب تک رہے گی اور اپنے رخصت کے دنوں تک کیا کچھ انقلاب پیدا کرے گی اور کوئی کسی کی زندگی کا ذمہ دار نہیں۔ سو اپنے نفسوں اور اپنے بچوں اور اپنی بیویوں پر رحم کرو۔چاہئے کہ تمہارے گھر خداکی یاد اور توبہ اور استغفار سے بھر جائے اور تمہارے دل نرم ہو جائے۔‘‘

(مجموعہ اشتہارات جلد سوم صفحہ 182۔اشتہار نمبر243)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14 مارچ 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 مارچ 2020