• 16 اپریل, 2024

راستبازکی دعاؤں سے وباء دور ہوسکتی ہے

حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔
’’بالخصوص میں اپنی جماعت کو نصیحتاً کہتا ہوں کے یہی وقت توبہ استغفار کا ہے۔جب بلا نازل ہوگی تو پھر توبہ سے بھی فائدہ کم پہنچتاہے۔ اب اس سخت سیلاب پر سچی توبہ سے بند لگاؤ۔ باہمی ہمدردی اختیار کرو۔ ایک دوسرے کو تکبر اور کینہ سےنہ دیکھو۔ خدا کے حقوق ادا کرو اور مخلوق کے بھی تا تم دوسروں کے بھی شفیع ہوجاؤ۔ میں سچ مچ کہتا ہوں کہ اگر ایک شہر میں جس میں مثلاً دس لاکھ کی آبادی ہو ایک بھی کامل راستباز ہوگا تب بھی یہ بلا اس شہر سے دفع کی جائے گی۔

پس اگر تم دیکھو کہ یہ بلا اس شہر کو کھا جاتی ہے تو يقیناًسمجھو کہ اس شہرمیں ایک بھی کامل راستباز نہیں۔معمولی درجہ کی طاعون یا کسی اور وباء کا آناایک معمولی بات ہے لیکن جب یہ بلا کھا جانے والی آگ کی طرح کسی شہر میں اپنا منہ کھولے تو یقین کرو کہ وہ شہر کامل راستبازوں کے وجود سے خالی ہے۔تب اس شہر سے جلدنکلو یا کامل توبہ اختیار کرو۔ ایسے شہر سے نکلنا طبی قوائد کے رو سے مفید ہے۔‘‘

(مجموعہ اشتہارات جلد سوم صفحہ 182 اشتہار نمبر 243)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14 مارچ 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 مارچ 2020