• 19 اپریل, 2024

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر30 ، 16 ۔مئی 2020ء

  • دستانوں  کی عدم دستیابی کی وجہ سے ایمرجنسی  وارڈ بند
  • لاکھوں بچے ویکسین سے محروم
  • ہسپتالوں پر حملے
  • عالمی ادارہ صحت کو تاریخ کے سب سے بڑے بحران کا سامنا

افریقہ میں کورونا وائرس  کی  موجودہ  صورت  حال

 کل مریض تندرست ہونے والے  اموات
78,437 29,489 2,635

کیسز کی تعداد کے لحاظ سے پہلے پانچ ممالک

  ملک                        متاثرین
1 جنوبی افریقہ 13524
2 مصر 11228
3 مراکش 6652
4 الجیریا 6629
5 گھانا 5638

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں  2911  مریضوں  اور     72اموات    کا اضافہ ۔

دستانوں  کی عدم دستیابی کی وجہ سے ایمرجنسی  وارڈ بند

سوڈانی ڈاکٹر سارہ علی حالیہ رپورٹ سے حیرت زدہ نہیں ہیں کہ افریقہ میں 250 ملین افراد وبائی مرض کے پہلے سال میں کورونا وائرس پکڑ سکتے ہیں۔

ان کے مطابق خرطوم کے سب سے بڑے اسپتال میں صرف تین ڈاکٹر ہیں۔

پورے ملک میں صرف دو سو  وینٹی لیٹرز ہیں  اور کچھ ہسپتال اور ایمرجنسی روم صرف  دستانے کی عدم دستیابی کی وجہ سے  بند کردیئے گئے ہیں ۔ (بی بی سی افریقہ)

لاکھوں بچے ویکسین سے محروم

  یونیسیف  کے  مطابق عوامی جمہوریہ کونگو  میں لاکھوں بچوں کو پولیو ، خسرہ ، یلیو فیور  اوردیگر ویکسین نہیں ملی ہے۔

 موجود ہ وبا کے  دنوں میں والدین خوفزادہ ہیں او ربچوں کو ویکسن کے لئے ہسپتالوں میں نہیں لے کر جا رہے۔پولیو کے کیسز کی وجہ سے کونگو  ’’ پولیو سے پاک  ملک ‘‘ کے اسٹیٹس سے حیثیت سے محروم ہوسکتاہے۔ (بی بی سی افریقہ)

متنازع مدرسوں کو ختم کیا جائے

شمالی نائیجیریا میں طاقتور سیاستدان متنازعہ قرآنی اسکولوں کو ختم کرنے پر زور دے رہے ہیں ۔ان  مدرسوں کے بچوں کی وجہ سے  کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے ۔ (بی بی سی افریقہ)

 بلدیاتی انتخابات کا انعقاد 

بینن: اتوار کے روز بلدیاتی انتخابات  معروف اپوزیشن جماعت کے  بائیکاٹ  کے باوجود  منعقد ہونے جا رہے ہیں ۔ اپوزیشن نے کورونا وائرس  کی وجہ سے  انتخاب  ملتوی کرنے کا کہا رتھا ۔ (الجزیرہ)

ہسپتالوں پر حملے

لیبیا میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن نے کہا ہے کہ طرابلس اور اس کے مضافات میں  ہیلتھ سنٹرز اور ہسپتالوں پر جنوری سے لے کر اب تک سترہ حملے ہو چکے ہیں ۔ (الجزیرہ)

 اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں اضافہ

رمضان المبارک کے دوران  میں نائیجیریا میں  کھانے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے ۔کچھ اشیا کی قیمت دوگنا ہوگئی ہے۔ رمضان کے آخر تک قیمتیں  بلند رہنے کا خدشہ  ہے۔ وبا کےستائے ہوئے لوگوں کے لئے قیمتوں میں اضافہ ایک نئی  مصیبت ہے۔(الجزیرہ)

روانڈا میں طوطسی نسل کشی کی 26 ویں برسی۔

” روانڈا میں طوطی نسل کشی کی ۲۶ ویں برسی کی اجتماعی  تقریبات  کینسل کر دی گئی ہیں۔ لوگ گھر وں میں رہ کر میڈیا کے ذریعہ بعض پروگراموں میں شرکت کریں گے ۔RFI

عالمی ادارہ صحت کو تاریخ کے سب سے بڑے بحران کا سامنا

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) اپنی جنرل اسمبلی کا اجلاس 17مئی سے 21 مئی کو منعقد  کر رہی ہے۔ادارے کو  اپنی تاریخ کے سب سے بڑے بحران کا سامنا ہے۔ اس کے ممبر ممالک کی طرف سے  تنقید کا نشانہ بننے کی وجہ سے ، اس بدترین وقت  میں  ، ادارہ  نازک دور سے گزر رہا ہے ۔RFI

موریطانیہ

  بازاروں اور مساجد جیسے عوامی مقامات پر ماسک پہننے کو لازمی قراد دیا گیا ہے ۔ جمعہ کے اجتماعات  بھی تا اطلاع ثانی   معطل کردیئے  گئے ہیں۔ RFI

کورونا وائرس فنڈ استعمال کرنے پر تنازع

یوگنڈا کے ممبران پارلیمنٹ کورونا فنڈ کے استعمال پر آپس میں کشکمش اور تنازعات کا شکا رہیں ۔theeastafrican

 (چوہدری نعیم احمد باجوہ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 مئی 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 اپ ڈیٹ16۔مئی2020ء