• 20 اپریل, 2024

سانحہ ارتحال

پروفیسر محمد اسلم خالد صاحب ابن مولوی محمد سعید صاحب (سابق انسپکٹر مال۔ فیکٹری ایریا ربوہ) المعروف خالد آفاقی سابق پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ کالج ریلوے روڈ لاہور آج مورخہ 14 جون کو کرونا وائرس میں مبتلا ہو کر بعمر 70 سال بقضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔ انا للّٰہ و انا الیہ راجعون

آپ پاکستان کے ادبی حلقوں میں خالد آفاقی کے نام سے مشہور تھے اور شاعری میں خاص مقام رکھتے تھے۔ اردو ادب میں نقاد بھی تھے۔ آپ نے اہلیہ کے علاؤہ ایک بیٹا اور دو بیٹیاں یادگار چھوڑیں۔ سب بچے شادی شدہ تھے۔ آپ سمن آباد لاہور میں رہائش پذیر تھے۔

آپ مولانا سلطان احمد پیرکوٹی صاحب کے بھانجے تھے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔

(ایم۔ ایم۔ طاہر)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 جون 2020

اگلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 16 جون 2020ء