• 20 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 15 جولائی 2020ء

امریکہ میں ماسک پہننا لازم قرار/ڈیڑھ ملین اساتذہ خطرہ میں/کینیڈا میں بہتر اقدامات/برازیلی صدر کی بدانتظامی/کینیا میں لاک ڈاؤن

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :1 کروڑ33 لاکھ60 ہزار                     اموات: 5لاکھ79ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے  ماتحت علاقے)


براعظم/ علاقے
متأثرین
امریکہ 6780428
یورپ 2925686
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر ، لیبیا،شام ، فلسطین،ترکی وغیرہ) 1302297
جنوب مشرقی ایشیا 1196651
افریقہ 477575
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ،آسٹریلیاء ،فجی ، جاپان ، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 245928

درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین


  ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 امریکہ 3344783 135053 58720 349
2 برازیل 1884967 72833 20286 733
3 ہندوستان 936181 24309 29429 582
  (who.int)
افریقہ

کل متأثرین: 6لاکھ 25ہزار

اموات: 13ہزار 7سو

ریکور ہونے والے: 3 لاکھ 13ہزار

(African News)

درجہ بندی کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 جنوبی افریقہ 287796 4172
2 مصر 83930 4008 73
3 نائجیریا 33153 744

دنیا بھر  میں 24 گھنٹوں میں  اب تک اس وائرس سے RECOVER ہونے والوں کی تعدادمیں انتہائی خوش آئیند اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ چنانچہ یہ تعداد2لاکھ 88 ہزار رہی جبکہ اب تک کی  کُل تعداد 74لاکھ 41ہزار ہے۔ جن میں برازیل میں سب سے زیادہ13لاکھ 28ہزار لوگ Recover ہوئے، اس کے بعدامریکہ  میں10لاکھ 49ہزار  جبکہ ہندوسان میں5 لاکھ 92ہزار Recover ہوئے ہیں۔

 (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی  تعدادمیں تشویشناک1لاکھ 54ہزارکااضافہ ہوا۔اسی طرح  اموات میں3ہزار 4سوکااضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • امریکہ میں شاپنگ مالز میں ماسک کی پابندی لازم قرار دے دی گئی ہے۔ان میں سب سے زیادہ پیش پیش Walmart کمپنی ہے جس نے اپنے 5 ہزار سے زائد ملازمین کو  ماسک پہننے اور دیگر حفاظتی اقدامات پر پابند کیا ہے۔(واشنگٹن پوسٹ)
  • امریکہ میں صدر ٹرمپ کی طرف سے تعلیمی اداروں کے کھولنے پر زور دئے جانے کے بعد اب مختلف حلقہ احباب میں یہ موضوع  تشویش کا باعث بنا ہوا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق تقریبا 24 فیصد  (ڈیڑھ ملین ) اساتذہ اپنی طبی حالت کے باعث کورونا سے متأثر ہوسکتے ہیں۔(واشنگٹن پوسٹ)
  • کینیڈا میں  کورونا سے بچنے کے اقدامات  امریکہ کے کئے گئے اقدامات سے کئی گنا بہتر رہے ہیں۔ ان  اعداد وشمار کا اظہار کینیڈین وزیر اعظم نے گزشتہ دنوں بجٹ پر تقریر کرتے ہوئے کیا۔(واشنگٹن پوسٹ)
  • کورونا وبا کے دوران سب سے زیادہ غیر مؤثر اور بدترین اقدامات کرنے والے صدر کی بابت   امریکی صدر اور برازیلی صدر میں تقابل کیا جارہا ہے۔ بعض برازیلی    عوام کے مطابق ان کے صدر نے انتہائی بد انتظامی سے اس صورتحال کا سامنا کیا ہے۔ (واشنگٹن پوسٹ)
  • کینیا میں مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ۔  اگرچہ حکومت نے ملک کے کئی علاقوں میں جزوی لاک ڈاؤن نافذ کررکھا ہے ۔ جن میں دارالحکومت  نیروبی  میں رات کا لاک ڈاؤن  نافذ العمل ہے۔(واشنگٹن پوسٹ)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

مغربی معاشرہ میں اسلامی اقدار کا احیاء

اگلا پڑھیں

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 16 جولائی 2020ء