• 19 اپریل, 2024

فقہی کارنر

بیمار کا مسلسل اخراج ِریح ناقضِ وضو نہیں

حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد ؓ تحریر کرتے ہیں کہ ڈاکٹر میر محمد اسمٰعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ کسی وجہ سے مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم نماز نہ پڑھا سکے۔ حضرت خلیفة المسیح اوّل ؓ بھی موجود نہ تھے تو حضرت صاحبؑ نے حکیم فضل الدین صاحب مرحوم کو نماز پڑھانے کے لئے ارشاد فر مایا۔ انہوں نے عرض کیا حضور تو جانتے ہیں کہ مجھے بواسیر کا مرض ہے اور ہر وقت ریح خارج ہوتی رہتی ہے مَیں نماز کس طرح سے پڑھا ؤں؟ حضورؑ نے فر مایا حکیم صاحب ! آپ کی نماز باوجود اس تکلیف کے ہو جاتی ہے یا نہیں؟ انہوں نے عرض کیا ہاں حضور۔ فرمایا کہ پھر ہماری بھی ہو جائے گی۔ آپ پڑھائیے۔ خاکسار عرض کرتا ہے کہ بیماری کی وجہ سے اخراج ریح جو کثرت کے ساتھ جاری رہتا ہو نواقضِ وضو میں نہیں سمجھا جاتا۔

(سیرت المہدی جلد1 صفحہ614-615)

(داؤد احمد عابد۔ استاد جامعہ احمدیہ برطانیہ)

پچھلا پڑھیں

جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا کا چھٹا سالانہ کانوکیشن

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 جولائی 2022