• 24 اپریل, 2024

ایم ٹی اے کے توسط سے جلسہ سالانہ برطانیہ میں شمولیت

جلسہ سالانہ منعقد تو یوکے میں ہوتاہے لیکن دنیا بھر کے احمدی ،کیا یورپ اور کیا افریقہ اور کیا دور دراز کے ممالک میں رہنے والے احبابِ جماعت جلسہ کی برکات کو سمیٹنے کی بھر پور کوشش کرتے ہیں۔جلسہ یوکے میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی تقریر کا ہر لفظ جہاں احمدیوں کے دلوں میں تقوی کی نئی راہیں قائم کرنے والا تھا وہاں غیر احمدی احباب کے دلوں میں اسلام کی حقیقی تصویر پیش کرنے والا تھا۔ذیل میں بورکینافاسو کی جماعت تینکو دوگو ریجن کے چند غیر احباب اور بعض احمدی احبا ب کے جلسہ سالانہ کی کاروائی اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطابات سننے کے بعد کے تاثرات درج کیے جارہے ہیں۔

ایک غیر مسلم عیسائی دوست سورگوتنوندے سلوسترے نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے پہلے دن کا خطاب سنا اس کے بعد انہوں نے فرمایا کہ:
جماعتِ احمدیہ کے خلیفہ وقت کا آج کا خطاب انسان کو اللہ اور اس کی مخلوق کے درمیان مضبوط تعلق پیداکرنے والا خطاب تھا۔اور آج کا خطاب انسان کو آخرت کی فکر کی طرف غیر معمولی رنگ میں توجہ دلانے والا تھا۔ہم دنیا میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر بے صبری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ آج کے خطاب سے اس بارے میں بہت توجہ اور احساس پیداہوا ہے کہ ہمارے ایسے اعمال کے بارے میں ہم سے یومِ آخرت کے دن پوچھا جائے گا۔اور اس حوالے سے ہلادینے والا خطاب تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے جلسہ سالانہ میں جماعت کے منظم رنگ کو خوب سراہا۔

جماعتِ احمدیہ تینکودوگوکے ایک غیر احمدی دوست توماصاحب نے آخری دن کے خطاب کو سننے کے بعد فرمایا کہ:
یہ میرا پہلا تجربہ تھا اور بہت ہی عمدہ رہا۔ میں نے خطاب کو دل کی گہرائیوں سے پسند کیا۔ میاں بیوی کے رشتے میں صبر کی تعلیم آج کے خطاب میں نہایت ہی خوبصورت رنگ میں بیا ن کی گئی۔

جماعتِ احمدیہ تینکودوگوکے ایک اور غیرمسلم دوست محمودو صاحب نے بھی جلسہ کی کاروائی دیکھی اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے آخری دن کے خطاب کے بارے میں تبصرہ فرمایا کہ
اسلام میں عورت کے گراں قدر درجے کی حقیقت مجھے آج امام جماعتِ احمدیہ کے خطاب کو سننے کے بعد معلوم ہوئی ہے کہ اسلام کس قدر عورت کو اہمیت دیتاہے۔ اور اس بات سے عورت کی اہمیت اور اس کا مقام بڑی شان سے ظاہر ہوتاہے۔

جماعتِ احمدیہ تینکودوگوکے ایک غیر احمدی دوست رومبا صاحب نے جلسہ کی کاروائی دیکھنے کے بعد فرمایا کہ
جلسہ پر ہونے والی تقاریر بہت گہرا اثر ڈالنے والیں تھیں۔یہی وجہ ہے کہ یہ تقاریر ہر لحاظ سے میرے دل میں گھر کرنے والی ثابت ہوئیں۔جہاں بہت کچھ میرے لئے سیکھنے کو تھا،وہاں میاں بیوی کے تعلقات میں صبر،برداشت،پیارومحبت کی فضاکی تعلیم جو جماعتِ احمدیہ نے پیش کی ہے وہ یقینا ایک ایسی تعلیم ہے جس کی آج معاشرے کو ضرورت ہے۔

جماعتِ احمدیہ تینکودوگوکے ایک غیر احمدی دوست کافنگو یعقوبا صاحب نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا جلسے کا آخری دن کا خطاب سنا اور اس کے بعد فرمایا کہ:
ہر لحاظ سے امام جماعتِ احمدیہ کا یہ خطاب معاشرے میں امن کی نئی راہیں استوار کرنے والا تھا اور اس بات نے میرے دل کو بے حد متاثر کیا ہے۔

جماعتِ احمدیہ تینکودوگوکے ایک غیر احمدی دوست پوگنابا صاحب نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطاب کے بارے میں فرمایا کہ عورتو ں کے معاشرے میں حقوق کے بارے میں امام جماعتِ احمدیہ کا یہ خطاب نہایت ہی موثر اور دل کو چھولینے والا خطاب تھا، اور اسلام کے خلاف غیروں کے لگائے اس الزام کا خوب جواب دینے والا تھا کہ عورت صرف گھر کی چار دیوار تک ہی محدود ہوکر رہنی چاہیے۔

احباب جماعت کے تاثرات

جماعت احمدیہ تینکودوگو کے ایک خادم جیائو یوسف صاحب نے جلسہ کی کاروائی کو سننے کے بعد فرمایا کہ تمام جلسہ میرے لئے روحانیت کی نیا احساس پیداکرنے والا تھا۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا پہلے دن کا خطاب ہمیں حقیقی معنوں میں تقوی کی راہو ں کی طرف گامزن کرنے والا تھا۔اور اختتامی تقریب کے موقع پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا خطاب جہاں حقوقِ نسواں کا اولین درس دینے والا تھا وہاں اسلام کے خلاف عورتوں کے حقوق کے بارے میں اٹھنے والے اعتراضات کا بڑی شان کے ساتھ جواب دینے والا تھا۔ ہم تمام احباب جماعت تینکودوگو اس جلسہ کی کاروائی سے نہایت خوش ہیں اور روحانی مائد ہ فیضیاب ہوئے ہیں۔

• تینکو دوگو جماعت کے ایک اورآمدوصاحب نے فرمایا کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا اختتامی خطاب دراصل معاشرے میں مساوات کا ایک عظیم الشان پیغام تھا۔

• تینکو دوگو جماعت کے ایک اور سلیما صاحب نے فرمایا کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا اختتامی خطاب دراصل جہاں حقوق کادرس دینے والا تھا وہاں غربا ،مساکین اور سائل کے حقوق کا احساس دلانے والا تھا۔

اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ وہ جلسہ سالانہ کی برکات ہمیشہ کے لئے تینکو دوگو کی جماعت کے شاملِ حال رکھے۔ اور اس جماعت کا ہر فرد خلافت کا دست وبازو بننے والا ہو۔ آمین۔

(رپورٹ: مرزا عطاالرئوف۔ مربی سلسلہ تینکودوگ برکینافاسو)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 ستمبر 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ