• 16 اپریل, 2024

آج کی دعا

رَبِّ قَدۡ اٰتَیۡتَنِیۡ مِنَ الۡمُلۡکِ وَ عَلَّمۡتَنِیۡ مِنۡ تَاۡوِیۡلِ الۡاَحَادِیۡثِ ۚ فَاطِرَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ۟ اَنۡتَ وَلِیّٖ فِی الدُّنۡیَا وَ الۡاٰخِرَۃِ ۚ تَوَفَّنِیۡ مُسۡلِمًا وَّ اَلۡحِقۡنِیۡ بِالصّٰلِحِیۡنَ

(سورۃ یوسف آیت نمبر102)

ترجمہ: اے میرے ربّ! تو نے مجھے امورِ سلطنت میں سے حصہ دیا اور باتوں کی اصلیّت سمجھنے (تعبیر الرؤیاء) کا علم بخشا۔ اے آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے! تُو دنیا اور آخرت میں میرا دوست ہے۔ مجھے فرمانبردار ہونے کی حالت میں وفات دے اور مجھے صالحین کے زُمرہ میں شامل کر۔

یہ حضرت یوسفؑ کی حکومت وعلم ملنے پر خدا تعالیٰ کا شکریہ ادا کرنے کی پیاری دعا ہے۔ جب اپنے والدین سے بڑی لمبی جدائی اور تکالیف سہنے کے بعد خداتعالیٰ نے آپؑ کو عزت ورتبہ بخشا اور ایک تدبیر کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے قید سے رہائی کے بعد اپنے والدین سے ملوایا تب آپ نے خدا تعالیٰ کے حضور شکرانہ کے طور پر یہ دعا کی۔

حضرت مسیحِ موعودؑ فرماتے ہیں:
’’حضرت یعقوبؑ۔۔۔۔ چالیس برس تک دعائیں کرتے رہے ۔۔۔۔ آخر چالیس برس کے بعد وہ دعائیں کھینچ کر یوسفؑ کو لے ہی آئیں‘‘۔

(ملفوظات جلد2 صفحہ152)
(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14 نومبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 نومبر 2020