• 25 اپریل, 2024

سانحہ ارتحال

مکرم تنویر احمد اعلان بھجواتے ہیں کہ
خاکسار کی والدہ محترمہ بشریٰ بیگم صاحبہ مورخہ 11 اپریل 2020ء بوجہ ہارٹ اٹیک میر پور خاص سندھ میں انتقال فرما گئیں ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون

آپ 1948ء میں بہاولنگر میں پیدا ہوئیں۔ آپ مکرم چوہدری مظفر احمد گوندل سابق سیکرٹری دعوت الی اللہ ضلع میر پور خاص کی اہلیہ اور مکرم چوہدری شریف احمد گوندل صدر جماعت گوٹھ احمدیہ کی بیٹی تھیں۔ آپ کے دادا حضرت علی محمد گوندل صحابی حضرت مسیح موعودؑ تھے۔ آپ موصیہ تھیں اور مورخہ 2 اپریل کو بہشتی مقبرہ ربوہ میں تدفین ہوئی۔ آپ صوم و صلوٰۃ کی پابند اور شریعت کی پابندی کرنے والی ، خلافت اور جماعت سے والہانہ عقیدت رکھنے والی باپردہ خاتون تھیں۔ الفضل خرید کر باقاعدہ پڑھتی اور ہمیں بھی تاکید کرتی رہتیں۔ وصایا کا صفحہ بھی تفصیل سے پڑھتیں اور مرحومین کو دعائیں دیتیں۔ مصباح رسالہ بھی بڑے شوق سے پڑھتیں۔ ایم ٹی اے باقاعدگی سے دیکھتیں۔ خطبات کے علاوہ نظمیں اور ’’انتخاب سخن‘‘ بڑے شوق سے دیکھا کرتی تھیں۔ وفات سے چند لمحے قبل بھی’’انتخاب سخن‘‘ دیکھا تھا۔

واقفین زندگی کی بہت مہمان نوازی فرماتیں۔ اسیران راہ مولیٰ سندھ کے لئےدیگر لجنہ ممبرات کے ساتھ مل کر کھانا تیار کر کے جیل میں بھجوانے کی سعادت بھی حاصل کی۔ بین الاقوامی اور ملکی سطح کی جماعتی مالی تحریکات اور لازمی چندہ جات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی تھیں۔

والدہ مرحومہ نے اپنی تمام عمر درجنوں طلباء و طالبات کو بلا معاوضہ اپنے گھر میں رکھ کر بنیادی اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں مدد کی۔ ان کے آرام و آسائش کا اپنی اولاد سے بڑھ کر خیال رکھا۔ گاؤں سے میر پور خاص علاج کروانے والے مریضوں اور ان کے عزیز و اقارب کو بھی اپنے گھر میں ٹھہراتی۔ان کی خدمت اور مالی مدد کرنا ان کا دستور تھا۔ ہسپتال میں داخلے کی صورت میں ہفتوں ان مریضوں اور ساتھ رہنے والوں کا کھانا خود تیار کر کے بھجواتیں۔ اللہ تعالیٰ مرحمہ کے درجات بلند کرے۔ اور تمام اولاد کو ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق دے۔ آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 14 نومبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 نومبر 2020