• 19 اپریل, 2024

چھوٹی مگر سبق آموز بات

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کہنا، اور کھانے میں شامل کرنا، زیادہ ماپ کر دینا

سیرالیون میں جب کسی کا حال پوچھا جاتا ہے تو جواباًعموماً اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کہا جاتا ہے۔ جو بہت ہی بھلا معلام ہوتا ہے۔ غریب سے غریب شخص بھی جس کے پاس دو وقت کے کھانے کا سامان بھی میسر نہ ہو حال پوچھنے پرشکوہ شکایت کرنے کی بجائے بھر پور اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ کہتا ہے۔ دوسری خوبی یہ نوٹ کی کہ غریب لوگ اپنے محدود سے کھانے کو بھی اپنے مہمانوں اور عزیزوں سے فراخ دلی سے مل بانٹ کر کھاتے ہیں۔ تیسری خوبی یہ دیکھی کہ لوکل مارکیٹوں میں اناج وغیرہ ماپنے کے پیمانے کو اوپر تک بھر کر بلکہ مٹھی بھر زیادہ دیا جاتا ہے جو اسلام کے اصولوں کےعین مطابق ہوتا ہے۔

(مرسلہ: ناصرہ احمد، کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

حضرت خلیفۃ المسیح کا خصوصی پیغام جماعت احمدیہ ناروے کے نام

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 نومبر 2021