• 19 اپریل, 2024

فقہی کارنر

ختم اور فاتحہ خوانی

ایک بزرگ نے عرض کی کہ حضور! مَیں نے اپنی ملازمت سے پہلے یہ منت مانی تھی کہ جب میں ملازم ہو جاؤں گا تو آدھ آنہ فی روپیہ کے حساب سے نکال کر اس کا کھانا پکوا کر حضرت پیر ان پیر کا ختم دلاؤں گا۔ اس کے متعلق حضور کیا فرماتے ہیں؟

(حضرت مسیح موعودؑ نے) فرمایا کہ:
خیرات تو ہر طرح اور ہر رنگ میں جائز ہے اور جسے چاہے انسان دے مگر فاتحہ خوانی سے ہمیں نہیں معلوم کیا فائدہ ہے؟ اور یہ کیوں کیا جاتا ہے؟ میرے خیال میں یہ جو ہمارے ملک میں رسم جاری ہے کہ اس پر کچھ قرآن شریف وغیرہ پڑھا کرتے ہیں، یہ طریق تو شرک ہے اور اس کا ثبوت آنحضرت ﷺ کے فعل سے نہیں۔ غرباء و مساکین کو بے شک کھانا کھلاؤ۔

(الحکم 31؍مارچ 1903ء صفحہ4)

(مرسلہ: داؤد احمد عابد۔ استاد جامعہ احمدیہ برطانیہ)

پچھلا پڑھیں

مسلم خواتین کی میراث

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 دسمبر 2022