• 18 اپریل, 2024

دعا سے دینی و دنیاوی فوائد

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ فرماتے ہیں ۔
’’پس جب یہ ایک ہتھیار ہے اور واحد ہتھیار ہے جو کسی اور کے پاس ہے ہی نہیں تو پھر ہم اپنے غلبہ کے دن دیکھنے کے لئے کس طرح اس کو کم اہمیت دے سکتے ہیں،کس طرح دعاؤں کی طرف کم توجہ دی جاسکتی ہے۔ہم ان لامذہبوں کی طرح نہیں ہیں،یہ تو نہیں کہہ ہونٹ ہلانے سے بھی فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ہم تو یہ کہتے ہیں، بلکہ ہمارا جواب یہی ہونا چاہئے کہ ہاں جب ہونٹ اللہ کا نام لینے کے لئے ہلائے جائیں،جب دل کی آواز ہونٹوں کے ذریعہ سے باہر نکلے اور اللہ سے مد د مانگی جا رہی ہو تو نہ صرف عام فوائد دینی و دنیاوی حاصل ہوتے ہیں بلکہ ایسے لوگوں سے ٹکرانے والے، ایسے اللہ والوں کو تنگ کرنے والے، چاہے وہ لوگ ہوں یا حکومتیں ہوں وہ بھی ٹکڑے ٹکڑے ہوجاتی ہیں، پاش پا ش ہوجاتی ہیں۔‘‘

(خطبہ جمعہ 28 نومبر 2003ء)

پچھلا پڑھیں

اوقات سحر و افطار

اگلا پڑھیں

روزنامہ الفضل آن لائن آپ کا اپنا اخبار ہے