• 25 اپریل, 2024

درخواستِ دعا

  • مکرم عبدالنور۔ نمائندہ الفضل آن لائن، آئیوری کوسٹ یہ اعلان بھجواتے ہیں:

مکرم فواد احمد (مقامی قاضی جماعت احمدیہ) کے والد محترم خواجہ بشیر احمد گزشتہ کئی روز سے نمونیہ کے باعث علیل ہیں اور کمزوری کافی زیادہ ہے جس کی وجہ سے کانشیئس لیول بھی ٹھیک نہیں ہے۔ اس باعث گزشتہ کچھ روز سے ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ (ICU) میں زیر علاج ہیں۔

موصوف انتہائی مخلص احمدی اور مختلف جگہ پر جماعتی خدمت بھی بجالاتے رہے ہیں۔ قارئین الفضل سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں معجزانہ رنگ میں شفائے کاملہ و عاجلہ عطا کرے اور ہر قسم کی پیچیدگی سے بچا کر رکھے۔ آمین

پچھلا پڑھیں

خلاصہ خطبہ جمعۃ المبارک مؤرخہ 14؍جنوری 2022ء

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ