• 19 اپریل, 2024

کتاب کامل

جب ہوئى تھى مکمل وہ کامل کتاب
بند ہوتے گئے پھر گناہوں کے باب
نىک روحوں کو اس نے جلا بخش دى
وحشىوں مىں بھى آىا عجب انقلاب
اس نے ظاہر کئے جب حلال و حرام
مٹکے پھوٹے تھے، گلىوں مىں بہتى شراب
ہو تلاوت اگر روز وقتِ فجر
خود بنے گا گواہ اور دےگا ثواب
رَبَّنَا اٰتِنا کى سکھا کر دعا
دور دنىا کے بھى کر دئىے سب عذاب
سورہ ىاسىن دل ہے جو قرآن کا
فاتحہ اک دعا اور ہے ام الکتاب
پڑھ کے یٰسین خود پہ جو دم ہے کىا
دور دل کے کئے اس نے سب اضطراب
سب حقوق عورتوں کے بىاں کر دئىے
فخر سے سر ہے اونچا دىا جو حجاب
پڑھ لىں اس کو اگر طالب حق سبھى
سب مسائل کا حل اس مىں ہے دستىاب
ورد اس کا ہوائىں معطر کرے
اس کى خوشبو کہ آگے تو کم ہے گلاب
آسماں سے خدا نے اتارا اسے
علم کا ہے خزانہ ىہ اک لاجواب
مل گىا ىوں ہمىں ضابطہء حىات
سر بسر اس مىں ہىں زندگى کے نصاب
نور فرقاں سے جگ اىسا روشن ہوا
جو نہ ڈوبے کبھى ىہ ہے وہ آفتاب
اس مىں جنت کى کنجى چھپائى گئى
جس نے پا لى وہ سمجھو ہوا کامىاب
زندگانى کا اپنى ٹھکانا ہى کىا
کچھ تو پا لىں کہ ہے عمر مثل حباب
اس مىں پائى ہے منؔ نے وہ راہ ھدى
کھل ہى جائىں گے ہم پر بھى جنت کے باب

(منصورہ منؔ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 15 فروری 2020

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ