• 28 مارچ, 2024

اعلان دعا

مکرمہ سعیدہ خانم۔ سسکاٹون کینیڈا سے یہ اعلان بھجواتی ہیں:
خاکسار کے میاں مکرم نصیر محمد خان (مجلس بیت الرحمت سسکاٹون) کوگزشتہ دنوں گرنے کے باعث سر میں دو فریکچر ہوگئے ہیں اور شدید چوٹوں کی وجہ سے سر کے اندر خون جمع ہو گیا ہے۔

یہ سسکاٹون کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کی مکمل صحت یابی کے لئے قارئین کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے۔

خاکسار الفضل کی وساطت سے جماعت احمدیہ سسکاٹون کی خصوصاًاور دیگر احباب جماعت جنہوں نے دنیا بھر سے دعاؤں کے پیغامات بھیجے ہیں کی بے حد شکر گزار ہے۔ اللہ تعالیٰ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے اور ان کی دعائیں قبول فرمائے۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس پیاری جماعت کو ترقیات سے نوازتا چلا جائے۔ آمین

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 فروری 2023

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی