• 19 اپریل, 2024

ہفتہ تربیت جماعت احمدیہ ناروے

یہ پروگرام ۸ تا ۱۴ فروری ۲۰۲۱ء روزانہ شام ساڑھے پانچ تا سات بجے آن لائن جاری رہا۔ اس مرتبہ خاص بات یہ تھی کہ سلسلہ کے جیّد علماء نے برطانیہ اور امریکہ سے براہ راست خطاب کیا۔

پہلے روز تلاوت کلام پاک اور ترجمہ کے بعد مکرم ظہور احمد چوہدری صاحب امیر جماعت احمد یہ ناروے نے افتتاحی خطاب فرمایا۔ مکرم شاہد محمود کاہلوںصاحب نائب امیر و مبلغ انچارج نے عائلی مسائل اور ان کا حل کے موضوع پر تقریر کی، بعد ازاں ڈاکٹر صفدر ملک صاحب نے کرونا ویکسین کے بارے میں معلومات سے نوازا۔ آخر میں مکرم امیر صاحب نے سوالات کے جوابات دیے۔

دوسرے رو ز کا پروگرام بھی تلاوت قرآن کریم سےشروع ہوا۔ پہلی تقریر مکرم یاسر فوزی صاحب مربّی سلسلہ نے تبلیغ کے ذرائع کے موضوع پر کی۔ بعد ازاں ’’تعلق باللہ‘‘ کے موضوع پر مبلغ سلسلہ امریکہ، مکرم مولانا اظہر حنیف صاحب نے انگریزی میں تقریر کی۔ آخر میں سوالات کے جوابات دیے گئے۔

تیسرے روز کا آغاز بھی تلاوت سے قرآن کریم ہوا۔ نارویجئین زبان ہیں مکرم ہارون احمد چوہدری صاحب مربّی سلسلہ ناروے نے ’’تربیت اولاد اور والدین کی ذمہ داریاں‘‘ کے عنوان پر تقریر کی۔ اگلا خطاب مکرم مولانا عطا المجیب صاحب راشد میشنری انچارج برطانیہ نے ’’اطاعت خلافت اورنظام جماعت کی اہمیت وبرکات‘‘ کے موضوع پر فرمایا۔ بعدازاں سوالات کے جوابات بھی دیے۔

چوتھے روز تلاوت کے بعد مکرم مولانا عبدالماجد طاہرصاحب ایڈیشنل وکیل التبشیر لندن نے خطاب فرمایا۔ موضوع تھا۔ ’’احمدیت کا مستقبل اور ہماری ذمہ داریاں۔ ارشادات و واقعات خلافت احمدیہ کی روشنی میں‘‘۔ ازاں بعد مکرم طاہر محمود مربّی سلسلہ ناروے نے نارویجئین زبان میں تقریر کی۔ موضوع تھا ’’صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام‘‘۔ آخر میں آج بھی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

تربیتی ہفتہ کے پانچویں روز جمعہ کا دن تھا۔ براہ راست حضور انورایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا خطبہ آن لائن سنا گیا۔

چھٹے روز یوم تبلیغ منایا گیا۔ زیر تبلیغ احباب کو ایک نیاڈیجیٹل پمفلٹ بھجوایا گیا۔ یو ٹیوب اور واٹس ایپ سے بھی تبلیغ کی گئی۔

آخری روز تمام لوکل جماعتوں میں یوم مصلح موعود کے حوالے سے اجلاسات آن لائن منعقد کیے گئے۔

مختلف دنوں میں پروگرامز کے دوران حاضری پانچ سو اور سات سو کے درمیان رہی جو افراد جماعت احمدیہ ناروے کی تعداد کے حساب سے بہت اچھی تھی۔ الحمدلِلّٰہ۔

(رپورٹ: میر عبدالسلام)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 مارچ 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 مارچ 2021