• 25 اپریل, 2024

حضرت سید ولد آدم

صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم
(کلام حضرت خلیفة المسیح الرابع ؒ)

حضرت سید ولد آدم، صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم
سب نبیوں میں افضل و اکرم، صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم

نام محمدؐ، کام مکرم، صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم
ہادئ کامل، رہبرِ اعظم، صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم

آپؐ کے جلوہ حسن کے آگے، شرم سے نوروں والے بھاگے
مہر و ماہ نے توڑ دیا دم، صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم

اِک جلوے میں آناً فاناً بھر دیا عالم، کر دئیے روشن
اُتر دکھن پورب پچھم، صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم

اول و آخر، شارع و خاتم
صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم

ختم ہوئے جب کل نبیوں کے دور نبوت کے افسانے
بند ہوئے عرفان کے چشمے، فیض کے ٹوٹ گئے پیمانے

تب آئے وہ ساقی کوثر، مست مئے عرفان، پیمبر
پیرِ مغانِ بادۂ اطہر، مے نوشوں کی عید بنانے

گھر آئیں گھنگور گھٹائیں، جھوم اُٹھیں مخمور ہوائیں
جھک گیا ابرِ رحمتِ باری، آبِ حیات نو برسانے

کی سیراب بلندی پستی، زندہ ہو گئی بستی بستی
بادہ کشوں پر چھا گئی مستی، اک اک ظرف بھرا برکھا نے

اک برسات کرم کی پیہم
صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 مئی 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ