17جون2020ء
چین میں کیسز میں مزید اضافہ / گھانا میں مرکزصحت کی سربراہ کورونا میں مبتلا/کینیا کو ملنے امداد میں کرپشن/نائجیریا میں حکومت کا میڈیا کا شکریہ/نائجیریا میں نئے کیسز کے بعد عبادت خانہ پھر بند/تونیسیا میں اکانومی میں 7 فیصد تک کمی/کینیا میں عوام فٹبال دیکھنے کی شوقین/ہندوستان میں 2 ہزار ہلاکتیں/عالمی ادارہ صحت کا برطانوی ادارے کی جانب سے دوا کے کامیاب تجربہ پر مبارکباد/سویڈن میں 5 ہزار ہلاکتیں/ جرمن حکومت نے پر قسم کے بڑے اجتماع پر پابندی عائد کردی
اعدادو شمار
متاثرہ افراد :91لاکھ97ہزار اموات: 4لاکھ44ہزار
براعظم صورتحال
(عالمی ادارہ صحت کے ماتحت علاقے)
براعظم/ علاقے | متأثرین |
امریکہ | 3900000 |
یورپ | 2434184 |
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر ، لیبیا،شام ، فلسطین،ترکی وغیرہ) | 817458 |
جنوب مشرقی ایشیا | 503034 |
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ،آسٹریلیاء ،فجی ، جاپان ، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) | 200586 |
افریقہ | 187625 |
درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین
درجہ | ملک | کُل متأثرین | کُل اموات | متأثرین (24 گھنٹے) | |
1 | امریکہ | 2098106 | 115980 | 18514 | |
2 | برازیل | 888271 | 43959 | 20647 | |
3 | روس | 545458 | 7284 | 8248 | |
4 | ہندوستان | 354065 | 11903 | 10974 | |
5 | برطانیہ | 296861 | 41736 | 968 | |
افریقہ | کل متأثرین: 2لاکھ 59 ہزار اموات: 7 ہزار ریکور ہونے والے : 1 لاکھ18 ہزار (africanews) | ||||
درجہ بندی | کُل متأثرین | کُل اموات | متأثرین (24 گھنٹے) | اموات (24 گھنٹے) | |
1 | جنوبی افریقہ | 76334 | 1625 | 2801 | 57 |
2 | مصر | 47856 | 1766 | 1567 | 94 |
3 | نائجیریا | 17148 | 424 | 490 | 0 |
4 | الجیریا | 11147 | 788 | 116 | 11 |
دنیا بھر میں 24 گھنٹوں میں اب تک اس وائرس سےRecoverہونے والوں کی تعداد83 ہزار سے زائد جبکہ کل تعداد 39لاکھ76ہزار ہے۔ جن میں امریکہ میں سب سے زیادہ5لاکھ83ہزار لوگ شامل ہیں۔اس کے بعدبرازیل میں4 لاکھ90ہزار ہے۔جبکہ میں روس 3 لاکھ3ہزار ہے۔
(John Hopkins University)
گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی سطح پر متأثرین کی تعدادمیں تشویشناک 1لاکھ18ہزارکااضافہ ہوا۔اسی طرح اموات میں 3ہزار2سوکااضافہ ہوا ہے۔
عالمی خبریں
- بیجنگ چین میں کورونا کیسز میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کے بعد حکومت نے 1200 سے زائد فلائٹس روک دی ہیں ، اسی طرح شہر بھر میں موجود سکولوں کو بھی بند کردیا گیا ہے اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بیجنگ شہر سے باہر نہ نکلیں۔(افریقن نیوز)
- گھانا میں کورونا متأثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ، جس کے بعد کُل تعداد 12 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ گزشتہ دنوں گھانا کی مرکز صحت کی سربراہ میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی تھی ۔(افریقن نیوز)
- کینیا میں کورونا مریضوں کی تعداد 3800 ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کینیا کو ملنے والی امدادی رقوم میں انتہائی بے ضابطگی اور کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔اسی طرح چینی بزنس مین Jack Ma کی جانب سے عطیہ کی جانے والی اشیاء میں بھی خرد برد کی خبریں گردش میں ہیں۔(افریقن نیوز)
- نائجیریا میں کورونا کیسز میں اضافہ ، حکام نے میڈیا مالکان کا شکریہ ادا کیا ہے کہ میڈیا نے اس مشکل وقت میں ہر ایک امر پر کڑ ی نگرانی کرتے ہوئے مناسب اقدامات میں اپنا فرض ادا کیا ہے۔(افریقن نیوز)
- نائجیریا میں کیسز میں اضافہ کے بعد حکومت نے چرچوں اور مساجد کے دوبارہ کھلنے کے فیصلہ کو فی الحال مؤخر کردیا ہے اور عوام کو مزید احتیاط کی ترغیب دلائی ہے۔(افریقن نیوز)
- تونیسیا کے حکام کے مطابق ملکی معیشت کو کورونا کی وجہ سے کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اور اس میں 7 فی صد تک کمی کی توقع کی جارہی ہے۔(en.as)
- کینیا ئی حکومت کے نمائندہ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ فٹبال میچ دیکھنے کیلئے بے تاب شائقین فی الحال گھروں میں رہیں ، زندگی سے بڑھ کر کوئی اور چیز اتنی ضروری نہیں ہے۔(en.as)
- ہندوستان میں ایک روز میں سب سے زیادہ کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔(الجزیرہ)
- عالمی ادارہ صحت نے برطانوی ادارے کی جانب سے کورونا کے علاج میں مفید دوا Dexamethasone, کی دریافت پر انتہائی مسرت کا اظہار کیاہے اور کہا ہے کہ اس سے کئی ہزار اموات بچائی جاسکیں گی۔(الجزیرہ)
- کورونا سے متأثر ہونے والی عالمی معیشت کی وجہ سے کئی ممالک میں اس کا انتہائی اثر دیکھنے میں آرہا ہے ۔ رپبلک آف کانگو نے ملک گیر متأثر ہونے والی سب سے زیادہ کان کنی کے شعبہ کو امداد دے کر پھر سے پیروں پر کھڑا کرنے کا ارادہ کیا ہے۔(الجزیرہ)
- سویڈن میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔سویڈن میں ہونے والی اموات کا تخمینہ دیگر یورپی ممالک کی نسبت انتہائی زیادہ رہا ہے۔(الجزیرہ)
- جرمن حکومت نے تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ کورونا کو کافی حد تک کنٹرول تو کرلیا ہے البتہ جرمن چانسلر نے حال ہی میں اکتوبر تک ہونے والے تمام بڑے ایونٹس کو معطل کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔(الجزیرہ)
(ابوحمدانؔ)