• 25 اپریل, 2024

سانحہ ارتحال

مکرم حکیم محمد قدرت اللہ محمود چیمہ اعلان بھجواتے ہیں کہ: نہایت افسوس سے احباب کو یہ اطلاع دی جا رہی ہے کہ جماعت کے نہایت مخلص خادم اور ہمارے پیارے دوست مکرم و محترم ضمیر احمد ندیم صاحب مربی سلسلہ عالیہ احمدیہ بقضاء الٰہی وفات پا گئے ہیں۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔

مرحوم بے انتہا خوبیوں کے مالک خوش اخلاق ملنسار اور ہنس مکھ انسان تھے۔ آ پ کو میدان عمل میں خدمت کے علاوہ لمبا عرصہ دفتر وصیت کے شعبہ استقبال اور شعبہ تدفین میں خدمتِ سلسلہ کی توفیق ملی۔ کسی موصی کی وفات کے موقع پر لواحقین کے دفتر آ نے پر ان سے تعزیت کرنا جنازہ اور تدفین کے موقع پر دفتر وصیت کی نمائندگی میں جنازہ گاڑی میں ہمراہ جانا اور تدفین کے بعد لواحقین سے اظہار ہمدرد ی وتعزیت کرنا ضمیر صاحب کا ہی کام ہوتا تھا۔ آپ 6سال تک اپنے حلقہ دارالصدر شرقی کوارٹرز صدر انجمن کے زعیم انصار اللہ رہے اور اس عرصے میں آ پ کی زیر قیادت آ پ کی مجلس کو نمایاں کارکردگی کی توفیق ملی اور آپ کی مجلس انصار اللہ مقامی نمایاں پوزیشن حاصل کر تی رہی۔

آپ باسکٹ بال کے بہترین کھلاڑی اور کوچ بھی تھے۔ بیماری سے پہلے باقاعدہ طور پر بچوں اور نئے کھلاڑیوں کی کوچنگ کرتے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔

آ پ کچھ عرصہ سے بیمار تھے اور فضل عمر ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ ذیا بیطس کے مریض تھے۔ اور اب کچھ دیر سے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ اس سلسلے میں کیمو تھراپی وغیرہ سے علاج ہو رہا تھا۔ بہر حال اللہ تعالیٰ کی تقدیر غالب آ ئی اور 56 سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

بلانے والا ہے سب سے پیارا
اسی پہ اے دل تو جاں فدا کر

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 جون 2021

اگلا پڑھیں

ایڈیٹر کے نام ڈاک