• 20 اپریل, 2024

چھوٹی مگر سبق آموز بات

ہمیں اپنے بیڈز (beds) اور چارپائیوں کوترتیب دیتے وقت قبلہ کی تعظیم کا خیال رکھنا چاہئے تا کہ ہمارے پاؤں سوتے اور آرام کرتے وقت قبلہ کی طرف نہ ہوں-ایک مرتبہ حضرت مسيح موعود علیہ الصلوٰة والسلام سے سوال كيا گیا کہ قبلہ شريف كی طرف پاؤں کرکے سویا جائے تو جائز ہے کہ نہیں۔ فرمايا:

’’یہ ناجائز ہے کیونکہ تعظیم کے برخلاف ہے۔‘‘

سائل نے عرض کی کہ احاديث میں اس کی ممانعت نہیں آئی۔ فرمایا:
’’یہ کوئی دلیل نہیں ہے۔ اگر کوئی شخص اسی بنا پر کہ حدیث میں ذکر نہیں ہے اس لئے قرآن شریف پر پاؤں رکھ کر کھڑا ہوا کرے تو کیا یہ جائز ہو جاوے گا؟ ہر گز نہیں۔

وَ مَنۡ یُّعَظِّمۡ شَعَآئِرَ اللّٰہِ فَاِنَّہَا مِنۡ تَقۡوَی الۡقُلُوۡبِ (الحج: 33)‘‘

(الحکم 31جولائی 1904ء صفحہ 14)

(مدیحہ مصّور کاہلوں۔ ریجائنا، کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

مقابلہ کوئز Current Affairs جامعۃ المبشرین گھانا

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 ستمبر 2021