• 19 اپریل, 2024

فضل عمر تربیتی کلاس مالی

حضرت مصلح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ ’’قوموں کی اصلاح نو جوانوں کی اصلاح کے بغیر نہیں ہو سکتی‘‘ اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے خدام الاحمدیہ مالی ہر سال رخصت کے دوران ایسے خدام کی تربیت کے لئے جنہوں نے میٹرک یا انٹر کا امتحان پاس کیا ہو ،تربیتی کلاس کا انعقاد کرتی ہے گذشتہ سال Covid 19 کے باعث اس کا انعقاد ممکن نہ ہوسکا ۔مگر محض خدا تعالیٰ کے فضل و رحم سے امسال مو رخہ 06 اکتوبر تا 17 اکتوبر 2021ء بمقام مسجد مبارک باماکو میں خدام الاحمدیہ مالی کو فضل عمر تربیتی کلاس کے آٹھویں ایڈیشن کی سعادت نصیب ہوئی ۔

Covid 19 کی پابندیوں کے باعث شاملین کلاس کو محدود کرنے کے لئے ہر ریجن کو ایک کو ٹہ دیا گیا ، آٹھویں ایڈیشن آف فضل عمر تربیتی کلاس میں ملک بھر کے 19 ریجنز سے کُل 41 طلباء نے شرکت کی۔تربیتی کلاس کے دوران پنجوقتہ نمازوں کے ساتھ ساتھ روزانہ نماز تہجد اور نماز فجر اور عشاء کے بعد درس القرآن اور درس کتب حضرت مسیح موعود ؑ کا اہتمام بھی کیا گیا ۔دوران کلاس طلباء کی تربیت کے لیے ورزشی اور تعلیمی پروگرام مرتب کئےگئے ،تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لیے ایک نصاب ترتیب دیا گیا۔ جس میں طلبا ء کو درج ذیل عناوین پڑھائے گئے

قرآن کریم کا تعارف ،سیرت حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ ،سیرت حضرت مسیح موعود ؑ، کتب حضرت مسیح موعودؑ کا تعارف ، جماعتی نظام (نظام خلافت) کا تعارف، جماعتی چندہ جات کا تعارف ، فقہ احمدیہ اور اختلافی مسائل اور ان کے جوابات ۔تعلیمی پروگرامز کے ساتھ ساتھ ہر روز طلباء کے لئے ورزشی پروگرامز کا بھی اہتمام کیا گیا۔

پروگرام کا باقاعدہ اختتام مورخہ 17 اکتوبر کو ایک پروقار تقریب کے ساتھ ہوا جس کے مہمان خصوصی مکرم امیر و مشنری انچارج مالی ظفر احمد بٹ صاحب تھے ، اس تقریب میں طلباء اوراسااتذہ کے ساتھ ساتھ مالی کے تمام ریجنل مربیان کو بھی مدعود کیا گیا ۔دوران تقریب مہمان خصوصی نے شرکا ء میں اسناد تقسیم کیں پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات بھی دے گئے۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ و ہ اس تربیتی کلاس کے دور س اثرات مرتب فرمائے۔

(رپورٹ: واصف شہزاد ۔ نمائندہ الفضل آن لائن مالی)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 نومبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ