• 19 اپریل, 2024

مکرم عبد الکریم قدسی ؔ صاحب کے لیے ایک اور پنجابی ایوارڈ

مکرم عبد الکبیر قمر صاحب اطلاع دیتے ہیں کہ
میر فاونڈیشن لاہور پاکستان کے زیر انتطام ’’میر پنجابی میلہ‘‘ کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں پنجابی ثقافت کے رنگ نمایاں کیے جاتے ہیں اور پنجابی زبان و ادب کے حوالے سے مختلف پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں ۔

اسی ’’میر پنجابی میلہ‘‘ میں سال بھر کے دوران پنجابی زبان میں شائع ہونے والی ان کتابوں پر ’’علی ارشد میر ایوارڈ‘‘ دیا جاتا ہے جنہوں نے پنجابی ادب میں نمایاں کردار اداکیا ہوتا ہے ۔اس سال ’’میر پنجابی میلہ2020ء‘‘ 26 اور 27دسمبر 2020ء کو اوپن ائیر تھیڑ باغ جناح لاہور میں منعقد ہوا۔ اس میلہ میں پنجابی بال ادب کا ’’علی ارشد میر ایوارڈ‘‘ اردو اور پنجابی کے معروف شاعرمکرم عبد الکریم قدسی ؔصاحب کی کتاب ’’گوماں دا گلاب‘‘ کو دیا گیا ۔ 26دسمبر 2020ء کو منعقد ہونے والی تقریب میں یہ ایوارڈ مکرم عطاء العزیز صاحب نے وصول کیا ۔

یاد رہے اس سے قبل مکرم قدسیؔ صاحب کو مسعود کھدر پوش ایوارڈ، پاکستان رائٹرز گلڈ ایوارڈ ،حرفِ نوا ایوارڈ ،ساغر صدیقی ایوارڈ اور پاکستان ٹیلی ویژن لاہور سے ’’بہترین گیت نگار‘‘ کے ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 16 جنوری 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 18 جنوری 2021