• 24 اپریل, 2024

آج کی دعا

اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنَا مِنْ عِبَادِکَ المُنْتَخَبِیْنَ الْغُرِّالْمُحَجَّلِیْنَ الْوَفْدِ الْمُتَقَبِّلِیْنَ۔

(مسند احمد۔جلد3)

ترجمہ:‘‘اے اللہ! ہمیںاپنے منتخب بندوں میںشامل کر لے۔ جن کی پیشانیاں روشن اور چمکدار ہوں۔ ایسے وفد میںشامل ہوں جس کی مقبولیت ہو۔’’

یہ پیارے رسول حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نیک و صالح بندے بننے کی بہت پیاری خاص دعا ہے۔ ایک اہل وفد جو کے یمن کے علاقہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میںحاضر ہوئے انہوں نے پوچھا۔یا رسول اللہؐ! منتخب بندوں سے کیا مراد ہے؟

آپؐ نے فرمایا!

‘‘ خدا کے نیک اور صالح بندے اور وہ لوگ جن کے اعضاء وضو کی وجہ سے روشن چمکدار ہوں گے اور وہ لوگ جو اپنے نبی کے ساتھ خدا کے دربار میںحاضر ہوں گے۔’’

(قدسیہ محمودسردار)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن کے لیے ایک غزل

اگلا پڑھیں

نظریں فلک کی جانب ہیں خاک پرجبیں ہے