• 18 اپریل, 2024

Covid-19 اپ ڈیٹ18۔مئی2020ء

چین کا 2 ملین ڈالرز کا عطیہ  /اٹلی میں لاک ڈاؤن کھل گیا/ہندوستان  میں کورونا  متأثیرین میں اضافہ/جرمنی اور فرانس کا مشترکہ لائحہ عمل/جرمن چانسلر کی تجویز/ہر ملک اپنی من مانی کررہا جس کا نقصان ہورہا /انڈونیشیا میں بے احتیاطی/روس میں کورونا میں کمی/جرمنی میں مہاجرین میں کورونا کی تشخیص/تھائی لینڈ کی میعشت متاثر/ جاپان میں معیشت کا براحال/سپین میں کھلاڑی پریکٹس کر سکیں گے/یونان میں تحقیقی مقامات کھل گئے/برازیل متأثرہ ممالک میں تیزی  سے بڑھنے لگا /چیک رپبلک میں لاک ڈاؤن میں نرمی/امریکہ میں ٹیسٹنگ اسٹاف کی کمی/ویکسین کی تیاری اور تقسیم بہت مشکل/سونگھنے اور چکھنے کی صلاحیت میں کمی بھی  خطرناک/سکاٹ لینڈ لاک ڈاؤن ختم/ہندوستان  میں لاک ڈاؤن میں 2 ہفتے توسیع

متاثرہ افراد : 47لاکھ32ہزار                         اموات: 3 لاکھ15ہزار

درجہ بندیملککل تعدادگزشتہ 24 گھنٹوں میں
متاثرینامواتمٹاثریناموات
1امریکہ14322658718027،0901320
2برازیل2331421563314919816
3روس2817522631970994
4ہندوستان9092728724987120
5برطانیہ240165344663450468
6سعودی عرب54752312273610
7جرمنی174355791458333

دنیا بھر سے اس وائرس سےRecoverہونے والوں کی تعداد17لاکھ40ہزار ہے۔ جن میں امریکہ میں سب سے زیادہ2 لاکھ72ہزار لوگ  شامل ہیں۔اس کے بعد جرمنی  1 لاکھ55ہزار ،سپین میں  1 لاکھ47ہزار ہے۔جبکہ روس میں 70 ہزار ہے۔ (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی تعداد میں شدید اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو 1 لاکھ  سے تجاوز کرگیا۔اسی طرح  اموات میں 5ہزار  3 سوکااضافہ  ہوا ہے۔

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 2,018,046
یورپ 1,870,545
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر ، لیبیا،شام ، فلسطین،ترکی وغیرہ) 335,088
جزیرہ ج ات (نیوزی لینڈ،آسٹریلیاء ،فجی ، جاپان ، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 168,515
جنوب مشرقی ایشیا 135,036

https://covid19.who.int/

  • چینی صدر نے کہا ہے کہ چین ہمیشہ سے کورونا کے معاملہ میں انتہائی شفافیت سے کام لیتا آیا ہے۔صدر نے کورونا متأثرین کیلئے 2 بلین ڈالرز عطیہ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔(الجزیرہ)
  • اٹلی  میں کورونا سے تباہی کے بعد لاک ڈاؤن کھل چکا ہے۔ اب تک کافی بزنس اور  اسی طرح مذہبی رسومات کی ادائیگی کی بھی اجازت مل گئی ہے۔(الجزیرہ)
  • ہندوستان میں  کورونا سے تباہی میں اضافہ۔ متأثرین کے لحاظ سے ایشیاء میں سب سے زیادہ متأثرہ ملک بن گیا ہے۔(الجزیرہ)
  • جرمن چانسلر  نے  عالمی لیڈروں سے  اپیلی کی ہے کہ موجودہ وبا پر قابو پانے کیلئے  سب کو ایک ساتھ کوشش کرنی ہوگی۔ کوئی ملک انفرادی طور پر اس پر ہرگز قابو نہیں پاسکتا۔ عالمی ادارہ صحت کے تحت تمام امور دیکھے بھالے جارہے ہیں البتہ ان کی شفافیت اور اور ان پر لگنے والے فنڈز کو یقینی بنایا جانا بھی ضروری ہے۔(الجزیرہ)
  • عالمی ادارہ صحت کی ایک وڈیو کانفرنس میں  جنوبی کوریا نے اس بات کا اظہار کیا ہے کہ ادارہ کو انفرادی طور پر بھی کسی بھی ملک میں ہونے والی بیماری /وبا سے متعلق مکمل معلومات فراہم ہونا انتہائی ضروری ہے۔تا کہ اس کے سدباب کیلئے بروقت قدم اٹھائے جاسکیں۔(الجزیرہ)
  • عالمی ادارہ صحت کے سیکرٹری نے کہا ہے کہ ہم سب بنیادی طور پر  اپنی اپنی من مانی کرنے کے نتیجہ میں نقصان اٹھا رہے ہیں۔ ہر ملک اپنے ہی اققدامات لے رہا ہے اور عمومی طور پر عالمی ادارہ صحت کو نظر انداز کررہا ہے۔(الجزیرہ)
  • انڈونیشاء میں لاک ڈاؤن میں  نرمی کے بعد لوگوں کی بے احتیاطی میں بے حد اضافہ کے باعث لوگوں کی اکثریت ناخوش دکھائی دے رہی ہے۔ چنانچہ سوشل میڈیا پر عوام کو آگاہ کرنے کیلئے مہم بھی جاری ہے۔(الجزیرہ)
  • روسی  وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ کورونا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد میں اب واضح کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ کے بعد سب سے زیادہ متأثر ہونے والا ملک روس ہے۔(الجزیرہ)
  • جرمنی کے شہر Cologne سے تقریباً  30 کلومیٹر دور واقع  Sankt Augustin,کے  قصبہ کے مہاجر سینٹر میں تقریباً 130 لوگوں میں کورونا کا انکشاف۔جس کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے۔ اور اسائلم لینے والوں کو اپنے اپنے  کمروں میں مقید ہونے کی ہدایت کی ہے۔(الجزیرہ)
  • 2014 کے بعد سے لے کر تھائی لینڈ کی معیشت  پہلی بار انتہائی کمزور ہوگئی ہے جس میں سیاحت سے منسلک انڈسٹری کو موجودہ وبا سے 40 فیصد سے بھی زائد نقصان اٹھانا پڑا ہے۔(الجزیرہ)
  • موجودہ وبا کے نتیجہ میں دنیا کی تیسری بڑی جاپانی معیشت کا بھی برا حال ہوچکا ہے۔ ماہرین کے مطابق ابھی صورتحال مزید گھمبیر ہوگی۔(سی این این)
  • سپین میں فٹبال مقابلہ جات پر پابندی  سے کافی نقصان ہوا ہے۔ البتہ اب گورنمنٹ نے آہستہ آہستہ اجازت دینا شروع کردی ہے۔ البتہ فی الحال 10 ، 10 کے گروپ میں کھلاڑی  پریکٹس کرسکیں گے۔(سی این این)
  • یونانی حکومت نے آج سے بعض تحقیقاتی مقامات کھولنے کا عندیہ دے دیا ہے۔(سی این این)
  • چیک ریپبلک نے  ملک میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔البتہ بعض پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں جن میں :
  • ماسک کا لازمی استعمال
  • ریستوران  میں اندر کمروں میں کھانا منع
  • 100 سے زائد لوگوں کے حجوم پر پابندی(سی این این)
  • جرمنی اور فرانس نے مشترکہ طور پر  معیشت میں بہتری کیلئے کوشش کا  اعلان کردیا۔ دونوں ممالک کے رہنما آج وڈیو کال کے ذریعہ مذاکرات کریں گے(سی این این)
  • امریکہ میں کورونا سے متأثرین کی تعداد میں اضافہ سے ٹیسٹنگ میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ البتہ  گزشتہ دنوں حکام کے مطابق  زیادہ ٹیسٹنگ کیلئے اب ورکرز کی قلت ہوگئی ہے جس کی کوشش جاری ہے۔(واشنگٹن پوسٹ)
  • یورپی  ادارہ صحت کے مطابق اول تو اتنی جلدی ویکسین کی امید رکھنا   غلط ہے ، دوسرا اگر یہ تیار ہوبھی جائے تو بھی تمام دنیا کو اس کی ترسیل اور پہنچ بہت مشکل کام ہے۔(independent)
  • برطانوی حکومت نے مزید تحقیق اور شواہد کے بعد  سونگھنے اور چکھنے کی قوت متاثر ہونے کو بھی کورونا کی علامات مین شامل کرلیا ہے۔(independent)
  • سکاٹ لینڈ کا 28 مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان(بی بی سی)
  • ہندوستان میں مزید  2 ہفتوں کیلئے لاک ڈاؤن جار ی رکھنے کا فیصلہ(بی بی سی)
  • برازیل میں کورونا کے باعث انتہائی تشویشناک صورتحال۔ حکام کے مطابق ملک کے ہسپتالوں میں کافی ہجوم ہے اور  سب سے زیادہ متأثر ہونے والا علاقہ ہے۔جہان  ایک شہر میں ہسپتال تریبا 90 فی صد تک بھرچکے ہیں۔ گورنر کے مطابق اس شہر میں جلد ہی انتہائی سخت لاک ڈاون کردیا جائے گا۔ (بی بی سی)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر32 ، 18 مئی 2020

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی