• 24 اپریل, 2024

آج کی دعا

اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَسْاَلُکَ العَافِیۃَ فِی الدُّنْیا وَالآخِرَۃِ ، اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَسْاَلُکَ العَفْوَ وَالعَافِیۃَ فِی دِینی وَ دُنْیَایَ،وَ اَھْلِی وَ مَا لِی۔ اَللّٰھُمَّ اسْتُر عَوْرَاتِی ،وَ اٰمِنْ رَوْعَاتِیْ ۔ اَللّٰھُمَّ احْفَظْنِیْ مِن بَینِ یَدَیَّ وَ مِنْ خَلْفِی وَ عَن یَمِیْنِیْ وَ عَنْ شِمَالِیْ وَ مِنْ فَوْقِیْ،وَاَعُوذُ بِعَظْمَتِکَ اَنْ اُغْتَالَ مِنْ تَحْتِیْ

(ابو داؤد کتاب الادب)

ترجمہ: ’’اے اللہ! میں تجھ سے دنیا و آخرت میں عافیت کا طلب گار ہوں ۔اے میرےاللہ !میں تجھ سے دین ودنیا ،اہل وعیال اور مال میں عفو وعافیت کا طلب گار ہوں۔ اے میرے اللہ!میری کمزوریاں ڈھانپ دے۔ اور مجھے میرے خوفوں سے امن دے۔ اے میرے اللہ! آگے پیچھے، دائیں بائیں اور اوپر سے خود میری حفاظت فرما ۔ میں تیری عظمت کی پنا ہ چاہتا ہوں کہ میں اپنے ماتحتوں کی وجہ سے کسی مخفی مصیبت کا شکا ر ہوجاؤں’’۔

یہ پیارے رسولِ کریم حضرت محمدﷺ کی حفاظتِ الٰہی کے حصول اور دنیا و آخرت میں عافیت اور ڈر وخوف سے نجات کی جامع دعا ہے۔

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسولِ کریم ﷺ روزانہ صبح و شام کچھ دعائیں ضرور پڑھتے تھے۔یہ دعا بھی ان میں سے ایک ہے۔ آپؐ فرماتےتھے ’’ایمان لانے کے بعد عافیت سے بڑھ کر کوئی بھلائی نہیں‘‘۔

حضرت مسیحِ موعودؑ دعا کی اہمیت و فضلیت بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
’’اگر تم چاہتے ہو کہ خیریت سے رہو اور تمہارے گھروں میں امن رہے تو مناسب ہے کہ دعائیں بہت کرو، اور اپنے گھروں کو دعاؤں سے پُر کرو۔ جس گھر میں ہمیشہ دعا ہوتی ہے خدا تعالیٰ اسے برباد نہیں کیاکرتا۔‘‘

(ملفوظات جلد7 صفحہ309)

آپؑ مزید فرماتے ہیں

ہم ہوئے تیرے اے قادروتوانا
تیرے در کے ہوئے اور تجھ کو جانا
ہمیں بس ہے تیری درگاہ پہ آنا
مصیبت سے ہمیں ہر دم بچانا
کہ تیرا نام ہے غفّار وہادی
فَسُبْحانَ الَّذِی اَخْزَی الاَعَادِیْ

(مرسلہ: قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 ستمبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 18 ستمبر 2020