• 29 اپریل, 2024

آج کی دعا

’’اے خدا تعالیٰ قادر وذوالجلال !میں گناہ گار ہوں اور اس قدر گناہ کے زہر نے میرے دل اور رگ وریشہ میں اثر کیاہے کہ مجھے رقّت اور حضورِ نمازحاصل نہیں ہوسکتا۔ تو اپنے فضل وکرم سے میرے گناہ بخش اور میری تقصیرات معاف کر اور میرے دل کو نرم کر دے اور میرے دل میں اپنی عظمت اور اپنا خوف اور اپنی محبت بٹھا دے تاکہ اس کے ذریعہ سے میری سخت دلی دور ہوکر حضور نماز میں میسر آوے۔‘‘

(فتاوٰی حضرت مسیح موعودؑ صفحہ۔37)

یہ حضرت اقدس مسیحِ موعودؑ کی نماز میں حصول حضور (موجودگی، حاضری) کی دعا ہے۔

16مئی 1902 کو بمقام گورداسپور مولوی نظیر حسین صاحب سخا دہلوی نے بذریعہ عریضہ حضرت مسیحِ موعودؑ سے نماز میں حصولِ حضور کا طریق دریافت فرمایا اس پر حضرت اقدس نے مندرجہ ذیل جواب تحریر فرمایا:
’’السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !طریق یہی ہے کہ نماز میں اپنے لئےدعا کرتے رہیں۔اور سرسری اور بے خیال نماز سے خوش نہ ہوں جہاں تک ممکن ہوتوجّہ سے نماز ادا کریں۔توجّہ پیدا نہ ہوتو پنج وقت ہر ایک نماز میں خداتعالیٰ کے حضور میں بعد ہر رکعت کے کھڑے ہو کر یہ دعا (مندرجہ بالا دعا) کریں۔‘‘

(مرسلہ: مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

ہدایات بابت کمپوزنگ و پروف ریڈنگ

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 18 ستمبر 2021