• 18 اپریل, 2024

تِری التجاؤں میں شدت نہیں ہے

تِری التجاؤں میں شدت نہیں ہے
یا عرشِ بریں سے اجابت نہیں ہے
گناہوں سے دل پر جو تالے لگے ہیں
اسی واسطے اِس میں رقت نہیں ہے
یُوں ڈر کر بلاؤں سے مایوس ہونا
یہ منعم علیہم کی سنت نہیں ہے
نوشتہ خدا کا ہیں پڑھتے نہ سنتے
تو پھر کیسے کہتے ہیں برکت نہیں ہے
یہ وعدہ ہے مومن سے دو جنتوں کا
کہ اس سے بڑی کوئی نعمت نہیں ہے
یہ وہ ہیں جو ہر دم خدا میں ہیں رہتے
تغافل بھری ان کی طینت نہیں ہے
دلوں میں جلائے گا نارِ محبت؟!
تجھے واعظا! ایسی طاقت نہیں ہے

(محمد اسامہ شاہد)

پچھلا پڑھیں

انڈیکس مضامین جولائی 2021ء الفضل آن لائن لندن

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ