• 19 اپریل, 2024

کر رحم مری حالت پہ

میرا اپنا نہیں کوئی تیرے سوا تم سے نہ کہوں تو کس سے کہوں
تم سے تو نہیں مرا حال چھپا تم سے نہ کہوں تو کس سے کہوں

ترا نام غفور ہے پیارے خدا بخشش میں تجھے آتا ہے مزا
رکھ لینا غریب کا پاسِ حیا تم سے نہ کہوں تو کس سے کہوں

دلدل ہے گناہوں کی گہری ٹکتے نہیں میرے پاؤں کہیں
تو زور سے تھام لے ہاتھ مرا تم سے نہ کہوں تو کس سے کہوں

مالک مجھ سے وہ کام کرا جس سے ہو حاصل تیری رضا
لینا نا حساب کتاب مرا تم سے نہ کہوں تو کس سے کہوں

میں اپنے کئے پر نادم ہوں کر رحم مری حالت پہ سدا
مجھ سے نہ کبھی بھی ہونا خفا تم سے نہ کہوں تو کس سے کہوں

دشمن کو حسد نے اندھا کیا، کرتے ہیں جفا بےخوفِ خدا
دل کرچی کرچی ٹوٹ گیا تم سے نہ کہوں تو کس سے کہوں

ظلمت کی اندھی راہوں میں نفرت کی ظالم بانہوں میں
اب ہوگیا بالکل حال بُرا تم سے نہ کہوں تو کس سے کہوں

جو گھاؤ دئے ہیں اپنوں نے گہرے ہیں ہردم رِستے ہیں
میں نے چپکے چپکے درد سہا تم سے نہ کہوں تو کس سے کہوں

(امۃ الباری ناصر۔امریکہ)

پچھلا پڑھیں

آپ کا اپنا اخبار

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 دسمبر 2019