• 19 اپریل, 2024

جماعت احمدیہ سیرالیون کی سرگرمیاں

جلسہ ہائےسیرت النبیﷺ

ربیع الاول کے مہینہ میں خصوصی طور پر جلسہ جات سیرت النبیؐ کی طرف توجہ دی گئی تا کہ لوگوں کے دلوں میں محبت رسول ﷺ مزید پختہ ہو۔ایک باقاعدہ پروگرام کے تحت سیرالیون کے سکولوں اور جماعتوں میں جلسہ ہائے سیرت النبی ﷺ کا اہتمام کیا گیا۔ان جلسہ جات میں مبلغین، سرکٹ مشنریز اور معلمین نے سیرت النبی ﷺ سے متعلق مختلف موضوعات پر تقاریر کیں۔ان پروگراموں میں ایک بڑی تعداد غیر ازجماعت اماموں کی اور کثیر تعداد میں غیر احمدی احباب شامل ہوئے۔
اللہ تعالیٰ کے فضل سے185 سکولوں میں جلسہ جات کا انعقاد ہوا اور ان میں 46،635طلباء، اساتذہ اور دیگر سٹاف ممبرز شامل ہوئے۔اسی طرح 362 جماعتوں میں جلسہ جات کا انعقاد ہوا اور ان میں 35,919افراد شامل ہوئے۔ الحمد للہ علی ذلک

معلمین اور سرکٹ مشنریز کا ریفریشر کورس

مورخہ 23اور24نومبر2019کو سیرالیون کے جملہ معلمین اور سرکٹ مشنریز کے لئے ملک کے چاروں صوبوں میں ریفریشر کورسز کا اہتمام کیا گیا۔
دوران ریفریشر کورس مختلف موضوعات پر لیکچرزر تقاریر ہوئیں۔ان کے بعد سوال وجواب کا موقع بھی فراہم کیا گیا۔
ریفریشر کورس کے دوسرے روز نماز تہجد باجماعت کا انتظام کیا گیا جس میں شاملین ریفریشر کورس کے علاوہ کثیر تعداد میں احباب جماعت نے شمولیت اختیار کی۔
مکرم محترم امیر صاحب نے خصوصی طور پر ان تما م ریفریشر کورسز میں شامل ہو کر معلمین اور سرکٹ مشنریز کو نصائح سے نوازا۔
کل 105 معلمین اور سرکٹ مشنریز ان ریفریشر کورسز میں شامل ہوئے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ہماری ذمہ داریاں احسن طور پر ادا کرنے کو توفیق عطا فرمائے۔

جامعۃ المبشرین سیرالیون میں سیمینارز

• مورخہ 21 نومبر کو دن 11 بجےسیمینارجامعۃالمبشرین سیرالیون میں وقف زندگی کا اہتمام کیاگیا۔
سیمینار کی پہلی تقریر عزیزم ہارون کانو درجہ سوم نے حضرت خلیفۃ المسیح الاول حکیم مولوی نورالدین رضی اللہ عنہ کی زندگی کے حالات و واقعات پر انگریزی زبان میں پیش کی۔ دوسری تقریر محترم مبارک احمد گھمن ، پرنسپل جامعہ نے وقف زندگی کی اہمیت و برکات پر انگریزی زبان میں پیش کی اور ان کو ان کے عہد وقف زندگی کو احسن طور پر پورا کرنے کی طرف توجہ دلائی۔
دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔
• مورخہ 4 دسمبر کو دن 10 بجےجماعت احمدیہ کے مالی نظام کے بارہ میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز خاکسار کی صدارت میں تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔
سیمینار کی پہلی تقریر عزیزم عبدالکریم طورے نےمالی قربانی کی اہمیت کے عنوان پر Krio زبان میں پیش کی ۔ دوسری تقریر جامعہ کے استاذ مولوی سلیمان کمارا صاحب نے انگریزی زبان میں تحریک جدید اور وقف جدید کے تعارف پر پیش کی۔ دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔

لجنہ اماء اللہ کی سالانہ مجلس شوری اور علمی ریلی

محض اللہ تعالی کے فضل سے لجنہ اماء اللہ سیرالیون کو مورخہ30 نومبر 2019کو بمقام مسجد بیت السبوح، فری ٹاؤن، سالانہ مجلس شوری اور علمی ریلی کا انعقاد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ۔
مجلس شوریے نو بجے تلاوت قرآن کریم اور اس کے انگریزی ترجمہ سے ہوا۔ جس کے بعد لجنہ کا عہد دہرایا گیا اور صدر لجنہ سیرالیون نے حاضرات سے افتتاحی خطاب کیا۔ اس کے بعد تجاویز پڑھ کر سنائی گئیں۔ سب کمیٹیوں کی تشکیل اور ان کی میٹنگ کے بعد سب کمیٹیوں نے اپنی رپورٹ پیش کی۔ جس پر تبصرے ہوئے۔ شورٰ ی کے آخر میں آئندہ صدر لجنہ کا الیکشن ہوا۔
مجلس شوری کے اجلاس کے بعد لجنہ و ناصرات کے علمی مقابلہ جات کا آغاز ہوا۔اپنے اپنے ریجن سے پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والی لجنہ و ناصرات نے ان مقابلہ جات میں حصہ لیا۔
شام 7 بجے اختتامی تقریب ہوئی جس میں پوزیشن لینے والی لجنہ و ناصرات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ دعا کے ساتھ اس ریلی کا اختتام ہوا ۔

(عبدالہادی قریشی۔سیرالیون)

پچھلا پڑھیں

آپ کا اپنا اخبار

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 17 دسمبر 2019