• 23 اپریل, 2024

ایسا زکی انسان کوئی غلط بات نہیں کر سکتا

حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہیں باہر گئے ہوئے تھے۔ جب واپس آئے توکسی نے کہا تیرے دوست نے یہ یہ دعویٰ کیاہے۔ وہ سیدھے آنحضرت ﷺ کے پاس گئے۔ ان سے پوچھا کہ آپؐ نے یہ دعویٰ کیا ہے؟ آنحضرت ﷺ نے اس کی تفصیل بتانے کی کوشش کی کہ یہ تعلیم اتری ہے۔ حضرت ابوبکرؓ نے عرض کی کہ مجھے تعلیم، حکمت اور دلیل نہیں چاہئے۔ میں تو آپؐ کو بچپن سے جانتا ہوں۔ ایسا زکی انسان کوئی غلط بات نہیں کر سکتا۔

(شرح العلامۃ الزرقانی علی المواہب اللدنیہ جلد اول صفحہ449ذکر اول من آمن باللہ ورسولہ دارلکتب العلمیۃ بیروت طبع اول 1996)

(بحوالہ خطبہ جمعہ یکم فروری 2008)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 18 جنوری 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 جنوری 2021