• 25 اپریل, 2024

کثرتِ اخراجِ ریح نواقضِ وضو میں نہیں

حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمدؓ تحریر کرتےہیں کہ ڈاکٹر میر محمد اسمٰعیلؓ نے مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ کسی وجہ سے مولوی عبدالکریم مرحوم نماز نہ پڑھا سکے۔ حضرت خلیفۃ المسیح الاوّلؓ بھی موجود نہ تھے تو حضرت صاحبؑ نے حکیم فضل الدین مرحوم کو نماز پڑھانے کے لئے ارشاد فرمایا۔ انہوں نے عرض کیا کہ حضور تو جانتے ہیں کہ مجھے بواسیر کا مرض ہے اور ہر وقت ریح خارج ہوتی رہتی ہے۔ میں نماز کیسے پڑھاؤں؟ حضورؑ نے فرمایا ’’حکیم صاحب! آپ کی اپنی نماز باوجود اس تکلیف کے ہوجاتی ہے یا نہیں؟‘‘ انہوں نے عرض کیا ہاں حضور نے فرمایا کہ: ’’پھر ہماری بھی ہو جائے گی۔ آپ پڑھائیے۔‘‘

خاکسار عرض کرتا ہے کہ بیماری کی وجہ سے اخراجِ ریح جو کثرت کے ساتھ رہتا ہو، نواقضِ وضو میں نہیں سمجھا جاتا۔

(سیرۃ المہدی جلد1 صفحہ615 ,614)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 18 مارچ 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 مارچ 2020