• 19 اپریل, 2024

اے احمدی عورت!

دن چڑھ گیا ہے احمدی عورت تُو اُٹھ ذرا
اُٹھو اور اپنی سوئی ہوئی تقدیر کو جگا
لے ہاتھ میں قرآن اور قولِ رسولؐ کو
سچ اور حق کا ڈنکا ذرا زور سے بجا
ہے آخری امید زمانے میں تیری ذات
رکھی ہے تیری گود میں اسلام کی بقا
پکڑے ہوئے خطبات کی تعویز کے چراغ
اولاد کو تو اپنی حبل اللہ کر عطا
کر ان کو سرفرازی کے گوہر سے آشنا
بھٹکے ہوؤں کے واسطے بن جائیں راہنما
کر مالا مال پُر نور اخلاق سے انہیں
سر پہ جو تاجِ شرم ہو آنکھوں میں ہو حیا
فہم و دلیل سے کریں دنیا کو پاک صاف
ہوں خوش کلام ایسے کہ جیسے چلے صباء
ہیں آج نونہال جو مصلح موعودؓ کے
اخلاص سے وہ تیرے بنیں دین کے عصاء
دنیا میں کامران ہوں یوں نسل کو سنوار
ایسے خدا سے عہد کو کر اپنے تُو ادا

(مصباح احمد)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 18 مارچ 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 19 مارچ 2020