• 25 اپریل, 2024

آج کی دعا

رَبِّ اغْفِرْ لِي وَهَبْ لِي مُلْكًا لَّا يَنبَغِي لِأَحَدٍ مِّن بَعْدِي ۖ إِنَّكَ أَنتَ الْوَهَّابُ​

(سورۃ ص:36)

ترجمہ:‘‘اے میرے رب! مجھے بخش دے اور مجھے ایسی سلطنت عطا کر کہ میرے بعد اُس پر اور کوئی نہ جچے۔ یقیناً تو ہی بے انتہا عطا کرنے والا ہے۔’’

قرآن مجید کی یہ حضرت سلیمان علیہ السلام کی طلبِ خیر کی دعا ہے۔ جس میںانہوں نے اللہ تعالیٰ سے غیر معمولی حکومت و طاقت کی دعا کی۔ اللہ تعالیٰ نے ان کی دعا قبول فرمائی۔ پیارے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کوئی دعا کرتے تو اس میںاللہ تعالیٰ کی صفات وھاب کا خاص ذکر فرماتے تھے مثلاً یہ فرماتے:

’’سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلٰى الْوَهَّابُ​ پاک ہے میرا رب جو عطا کرنے والا ہے۔‘‘

(قدسیہ محمود سردار)

پچھلا پڑھیں

ریَّان دروازہ

اگلا پڑھیں

نعت