• 19 اپریل, 2024

Covid-19 اپ ڈیٹ19۔مئی2020ء

امریکہ کی عالمی ادارہ صحت کو دھمکی /چین کا ردعمل/کینیڈا میں جہاز تباہ/کینیا میں وینٹیلیٹر کی کمی/ہندوستان اور بنگلہ دیش میں کورونا کے بعد اب طوفان/جرمنی اور فرانس کا  مشترکہ امداد کا اعلان/پولینڈ میں کان کنوں میں کیسز کا انکشاف/ جرمنی نے غلط فیصلہ کیا /اسرائیل نے ماسک  پہننے کی پابندی میں نرمی کردی/برطانیہ میں اپریل میں  70 فی صد  بےروزگار/ماسک نہ پہننے پر 800 ڈالر جرمانہ

متاثرہ افراد : 48لاکھ23ہزار                         اموات: 3 لاکھ19ہزار

درجہ بندیملککل تعدادگذشتہ 24 گھنٹوں میں
متاثرینامواتمتاثریناموات
1امریکہ147751689272452512092
2روس290،6782772892691
3برازیل241080161187938485
4ہندوستان9616930295242157
5برطانیہ243700346363534170
6سعودی عرب5734532025938
7جرمنی174697793534221

دنیا بھر سے اس وائرس سےRecoverہونے والوں کی تعداد17لاکھ99ہزار ہے۔ جن میں امریکہ میں سب سے زیادہ2 لاکھ83ہزار لوگ  شامل ہیں۔اس کے بعد جرمنی  1 لاکھ55ہزار ،سپین میں  1 لاکھ50ہزار ہے۔جبکہ برازیل  میں1 لاکھ ہے۔ (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی تعداد میں شدید اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو94ہزار  سے تجاوز کرگیا۔اسی طرح  اموات میں 4ہزار5سوکااضافہ  ہوا ہے۔

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 2,082,945
یورپ 1,890,467
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر ، لیبیا،شام ، فلسطین،ترکی وغیرہ) 346,276
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ،آسٹریلیاء ،فجی ، جاپان ، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 169,178
جنوب مشرقی ایشیا 143,750
https://covid19.who.int/
  • امریکی صدر نے عالمی ادارہ صحت کو دھمکی دی ہے کہ اگر ادارہ نے چائنہ کے ساتھ اپنے مراسم ختم نہ کئے تو امریکہ عالمی ادارہ صحت  کی ممبرشپ سے الگ ہوجائے گا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ  عالمی ادارہ چائنہ کے ہاتھوں میں ایک پتلے کی طرح کام کر رہا ہے۔ اس لئے  30 دن کے اندر اگر اصلاح نہ کی گئی تو امریکہ ادارہ کو دینے والی ساری فنڈنگ کو  عارضی سے مستقل طور پر  ختم کردے گا۔واضح رہے کہ امریکہ نے اپریل سے یہ فنڈنگ عارضی طور پر معطل  کی ہوئی ہے۔(Financial Times)
  • چین نے ٹرمپ کے اس بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ ہمیشہ کی طرح اپنی ناکامیوں اور غلط اقدامات سے توجہ ہٹا کر ایسے مسائل پیدا کرنا چاہ رہے ہیں۔جن سے ان کی  بد انتظامیاں سامنے نہ آسکیں۔امریکہ میں مقیم ایک چینی ماہر کے مطابق کانگریس میں اس وقت چائنہ کے خلاف شدید بغض پایا جارہا ہے س کی شدتو شاید پہلے کبھی  ایسی نہیں دیکھی گئی۔(Financial Times)
  • کینیڈا میں کورونا سے متأثرین افراد اور ہیلتھ ورکرز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اڑنے والا  جہاز چند ہی لمحات کے بعد گر کر تباہ۔ پائلٹ سمیت  2 افراد  جاں بحق۔ آبادی کو بھی نقصان۔(CNN)
  • کینیا میں  ventilatorsکی تعداد انتہائی کم ہے اور انہیں استعمال کرنے والے ماہرین ملک بھر میں صرف  20 کے قریب ہیں۔(CNN)
  • ہندوستان اور بنگلہ دیش جو کہ پہلے ہی  وبا کے نتیجہ میں شدید مشکلات کا شکار ہیں ، محکمہ موسمیات کے  مطابق   آئیندہ چند دنوں میں خلیج بنگال میں اٹھنے والا طوفان  ان دو ممالک کی طرف بڑھنا شروع کرےگا جس کے نتیجہ میں کافی نقصان کا اندیشہ ہے۔(CNN)
  • فرانس اور جرمنی نے مشترکہ طور پر دیگر یورپی ممالک میں کورونا متأثرین کی امداد کیلئے  500  بلین یورو کا اعلان کیا ہے۔(بی بی سی)
  • پولینڈ کے  وزیر صحت نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے اگلے ہفتہ تک وبا کی شرح میں کمی واقع ہوگی۔ واضح رہے کہ پولینڈ میں سب سے کیسز کان میں کام کرنے والے مزدوروں میں آئی تھی جن کی تعداد 2683 ہے۔وزیر کے مطابق ملک بھر میں کورونا مریضوں سے ہسپتالوں میں  صرف  30 فی صد  بستر پر ہوئے ہیں جو کہ خوش آئیند ہے۔(بی بی سی)
  • World Medical Associationنے  جرمنی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کھول کر لوگون کی جانوں کو مزید خطرہ میں ڈال دیا ہے(DW)
  • اسرائیل نے  بعض مخصوص شرائط پر  درجہ حرارت میں شدت میں اضافہ  کے پیش نظر ماسک کی پابندی   ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔سکول کے طلباء کلاس رومز  میں ماسک اتارسکیں گے ، اسی طرح پر ہجوم جگہوں پر ماسک کی پابندی ابھی بھی اسی طرح ہوگی(DW)
  • برطانیہ میں  ماہ اپریل میں بے روزگاران کی تعداد میں  70 فی صد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔(CNBC)
  • متحدہ عرب امارات میں حفاظتی تدابیر نہ کرنے اور ماسک وغیرہ کا استعمال نہ کرنے پر  800 ڈالر کا جرمانہ لاگو(CNBC)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

Covid-19 افریقہ ڈائری نمبر33 ، 19 مئی 2020

اگلا پڑھیں

غزل